کاروار:ضبط کی گئی پلاسٹک اشیاء کو پگھلا نے کے لئے بلدی اداروں کے پاس نہیں ہے مشین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2019, 9:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار11/جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے مختلف شہروں میں بلدی اداروں کے افسران چھاپہ ماری کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر فروخت کی جارہی پلاسٹک کی تھیلیاں اوردیگر اشیاء ضبط کرتے ہیں۔لیکن ضبط کی گئی ان اشیاء ٹھکانے لگانے کے لئے پگھلانے والی(میلٹنگ) مشین کسی بھی بلدی ادارے کے پاس نہیں ہے اس لئے یہ ساری چیزیں گودام میں دھول چاٹ رہی ہیں۔

پلاسٹک تھیلیوں اوردیگر اشیاء کے استعمال پر پابندی اس لئے لگائی گئی ہے کہ وہ ماحول میں آلودگی پیدا کرتے ہیں۔ زمین میں مل کرختم نہیں ہوتیں بلکہ مٹی کو خراب اور ناقابل زراعت بنانے کا کام کرتی ہیں۔ اب افسران کا مسئلہ یہ ہے کہ ٹھکانے لگانے کے لئے ضروری مشین نہیں ہے اور وہ لوگ اسے کسی میدان یا ندی اور دریا میں پھینک بھی نہیں سکتے۔معلوم ہوا ہے کہ امسال جنوری سے اب تک ضلع میں کُل اٹھارہ مقامات پر0.50ٹن پلاسٹک کی اشیاء ضبط کی گئیں اور 8,750روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔کاروار میونسپالٹی حدود میں 0.08ٹن،سرسی میں 0.04ٹن، بھٹکل ٹی ایم سی حدود میں 0.01ٹن، ہوناور تعلقہ پنچایت میں 0.15ٹن اور یلاپور تعلقہ پنچایت علاقے میں 0.22ٹن پلاسٹک ضبط کیا گیا ہے۔حقیقی صورتحال یہ ہے کہ بلدی افسران کی بار بار کارروائی کے باوجودگاؤں اور شہروں میں پلاسٹک کے استعمال میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔بعض مقامات سے یہ الزامات بھی سامنے آرہے ہیں کہ دفتری کارروائی کے لئے پلاسٹک ضبط کرنے کے بعد خود بلدی افسران ہی تاجروں کو یہ مال لوٹا رہے ہیں۔ شک ظاہر کیا جاتا ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں پلاسٹک اشیاء کی فراہمی ہبلی شہر اور ریاست گواسے ہورہی ہے۔ پابندی پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کرنا ہوتو پھر سرکاری افسران کو اس کی سپلائی پر روک لگاناہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔