ضلع شمالی کینرا میں آئندہ15دنوں تک جاری رہیں گے سخت حفاظتی انتظامات۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th November 2019, 6:50 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 9/نومبر (ایس ا ونیوز) ضلع اُترکنڑا کے  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کما ر نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بابری مسجد تنازع کے سلسلے میں سپریم کورٹ سے جو فیصلہ آیا ہے اس پس منظر میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور ضلع میں امن وامان بنائے رکھنے کے لئے تمام طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔ 

 ڈی سی نے بتایا کہ فی الحال پٹاخے پھوڑنے، بارودی چیزیں اپنے پاس رکھنے، شراب فروشی اور اس کی سپلائی وغیرہ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔مزید پندرہ دنوں تک ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا ماحول بنائے رکھنے کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں، اور ای او کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں مشورہ کیا گیا ہے، اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ صرف دو دنوں کے لئے ہی امتناعی احکامات کو محدود نہ رکھتے ہوئے آئندہ پندرہ دنوں تک حالات پر نظر بنائے رکھیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں بھائی چارگی اور امن و امان کو بڑھاوادینے کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ اس لئے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ مختلف طبقات اور قوموں کو اعتماد میں لیتے ہوئے مذہبی پروگرام اور تہوار منانے کے مواقع دئے جائیں۔

 ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو پرکاش نے کہا کہ پٹاخوں اور شراب کے علاوہ ڈی جے کے استعمال پر بھی پوری طرح پابندی لگائی گئی ہے۔آئندہ 15دنوں  کے اندر کسی کو بھی اگر کوئی پروگرام منعقدکرنا ہوتو اس کے لئے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوگا۔اس کے علاوہ سوشیل میڈیا پر پوری طرح نظر رکھی جارہی ہے۔ اگر کسی نے بھی قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا تو ایسے شخص کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کرلیا جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔