کاروار : بچہ مزدوری پر روک لگانے اور حقوق اطفال کے تحفظ  کے لئے اقدامات کیے جائیں - افسران کو چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن کی ہدایت 

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2023, 11:43 AM | ساحلی خبریں |

کاروار، 18؍ جنوری (ایس او نیوز) ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (کرناٹکا اسٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس) کے چیر پرسن ناگن گوڈا نے ڈپٹی کمشنر کاروار کے دفتر میں منعقدہ ایک جائزاتی میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ بچہ مزدوری اور کسی بھی دوسری طرح سے ہو رہی بچوں کے حقوق کی پامالی کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کریں ۔
    
انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں بچوں پر الگ الگ انداز سے جبر و ستم ہورہے ہیں اور ان کے حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے جس میں بچوں سے مزدوری کرنے علاوہ بھیک منگوانا ، ہوٹلوں میں مزدوری ، جاترا اور تیوہاروں کے بازار میں مزدوری، ایک ریاست سے دوسری ریاست میں مزدوری کے لئے جانے والے والدین کے بچوں کو بھی مزدوری میں لگانا شامل ہے ۔ ان تمام چیزوں سے بچوں کا تحفظ کرنا اور انہیں تعلیم و تربیت حاصل کرنے کی طرف موڑنا اور اچھے اخلاق سکھا کر ان کی شخصیت کی تعیمر کرنا چاہیے ۔  طالب علموں کو غذا سے متعلق بہتر معلومات فراہم کرنا، یوگا اور غیر تعلیمی سرگرمیوں کی تربیت دینا ضروری ہے ۔
    
سینئر سوِل جج اور ممبر سیکریٹری رینوکا دیوی راس رائکر نے کہا بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے تعلق سے درخواستیں موصول ہونے پر اس ضمن میں مناسب کارروائی کی جائے گی ۔ بچوں کو قانونی جانکاری دینا انتہائی ضروری ہے ۔ اسکولوں اور کالجوں میں قانونی جانکاری فراہم کرنے کے پروگرام مسلسل ہونے چاہئیں ۔ 
    
ضلع ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا کولیکٹّی نے کہا ابتدائی مرحلے  میں اسکولوں یا اقامتی اسکولوں میں تعلیم پانے والے بچوں کو اخلاقی اقدار سے متعارف کروانا چاہیے اور ان کے اندر ان اقدار کو فروغ  دینا چاہیے جس سے آگے چل کر سماج کو بچوں سے ہونے والے نقصانات کو روکا جا سکتا ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...