کیا کانگریس کی پانچ گیارنٹیاں بی جے پی کے لئے مُکا مارنے کا کام کرے گی؟ کیا لوک سبھا انتخابات میں بھی استعمال ہوگا یہ ہتھیار؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th June 2023, 11:35 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 4؍جون(ایس اؤ نیوز)کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس نے ووٹروں کو لبھانے کے لئے جن پانچ گیارنٹیوں کا وعدہ کیا تھا، انتخابات میں جیت درج کرتے ہی پانچوں گیارنٹیوں کولاگو کرکے کانگریس نے مخالف سیاسی پارٹیوں کوبیک فُٹ پرپہنچادیا ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کے وعدوں اور کانگریس کی جانب سے کئے گئے وعدوں کو عوام کے سامنے اب اس انداز میں پیش کیا جارہا ہے کہ بی جے پی جھوٹے وعدے کرتی ہے اورصرف زبانی دعوے کرتی رہتی ہے، جبکہ کانگریس عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا بھی کرتی ہے اور ملک کے تمام عوام کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ کانگریس اپنی ان پانچ گیارنٹیوں کوآئندہ ہونےوالے لوک سبھا، ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات میں زبردست مُکّے کے طور پر استعمال کرے گی اوراپنے لئے موافق حالات پیدا کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

سمجھا جارہا تھا کہ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد اقتدار سنبھالنے والی کانگریس پارٹی کو تشہیری مہم کے دوران کئےگئے5وعدوں کو نافذ کرنا چیلنج بن جائے گا مگرکابینہ کی تشکیل و توسیع کے بعد وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بیک وقت جب ان پانچوں وعدوں کو نافذ کرتے ہوئے عوام کےلئے جاری کرنے کا اعلان کیا تو ظاہربات ہے کہ مخالف سیاسی پارٹیوں کی کمر ٹوٹ گئی۔ اب کاںگریس ان ہی 5 گیارنٹیوں اور اس کے نفاذ کو آئندہ انتخابات میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گی۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے ساتھ ہی کانگریس پارٹی کے حوصلے اب بلند ہوگئے ہیں اورسمجھا جارہا ہے کہ اس ہتھیارکے ذریعے کانگریس ضلع و تعلقہ پنچایت میں بھی بی جےپی کو زبردست مُکا مارنے کی تیاریوں میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔