ریاست میں ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات کی تیاریاں شروع : سپریم کورٹ کے حکم کے بعدالیکشن کمیشن حرکت میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2022, 11:24 AM | ساحلی خبریں |

کاروار :23؍مئی  (ایس اؤ نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن ریاست میں ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات کی تیاری میں ہے۔ اس سے قبل تشکیل دئیے گئے حلقہ وار ریزرویشن کی معلومات کو دوبارہ ارسال کرنے کا ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ اب انتخابات اسی ریزرویشن کی بنیاد پرکرائے جائیں گے یا پھر نئے سرے سے حلقوں کی تشکیل کرکے منعقد کرائے جائیں گے واضح نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کی حکومت کو او بی سی ریزرویشن کے بہانے انتخابات کو ملتوی کرنے کو صحیح قرار نہ دیتےہوئے انتخابات منعقد کرنے کی ہدایت جاری کرتےہوئے کہاتھا کہ یہ صرف مدھیہ پردیش کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ ملک کی سبھی ریاستوں پر اطلاق ہوگا۔ تو اس طرح ریاست میں بھی ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات ہونے باقی ہیں سپریم کورٹ کا حکم ریاست پر لاگو ہوگا تو الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا ہے۔ اسی دوران مدھیہ پردیش حکومت نے  رٹ عرضی داخل کرتے ہوئے ریزرویشن کےمتعلق کمیٹی کی رپورٹ پر انتخابات منعقد کرانے کی درخواست کی  تھی تو سپریم کورٹ نے اس سے اتفاق کیا تھا۔ اب ریاستی حکومت پیچیدگی کا شکار ہے کہ وہ او بی سی ریزرویشن کی بنیاد پر ہی انتخابات کرائے  یا پھر سپریم کورٹ پچھلے حکم کے مطابق انتخابات منعقد کرائے۔ اسی پیچیدگی کے دوران الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں جٹ گیا ہے۔ یہ سب کچھ اپنے وقت پر ہوجاتاہے تو اگلے دومہینوں میں ضلع اور تعلقہ پنچایت کے لئے انتخابات منعقد ہونےکے امکانات ہیں۔

کمیشن نے مانگی ضلع انتظامیہ سے جانکاری :ریاستی الیکشن کمیشن نے ضلع انتظامیہ سے ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات کے حلقوں اور ریزرویشن کے متعلق جانکاری مانگی ہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہاہے کہ  پچھلے کئے گئے حلقوں کی ریزرویشن اور نئے طورپر حلقوں کی تشکیل کے بعد کتنے حلقے ہونگے اس کی تفصیلی رپورٹ دیں۔ الیکشن کمیشن نے ہر تعلقہ میں ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت حلقوں کی تعداد کی بھی جانکاری طلب کی ہے۔

ضلع پنچایت کے 40حلقے :اترکنڑا ضلع میں 40حلقوں کے لئے ریزرویشن اعلامیہ جاری کیاگیاتھا۔ کمٹہ تعلقہ کے مرجان اور منڈگوڈ تعلقہ کے اندور کی ضلع پنچایت حلقوں کی ریزرویشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی ۔ 2016کے انتخابات کے وقت اترکنڑا ضلع  کے 39ضلع پنچایت حلقوں میں ترمیم کرتےہوئے 40حلقے بنائے گئے تھے۔ یلاپور تعلقہ میں کروتی کو نیا ضلع پنچایت حلقہ بنایاگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔