کاروار: کونکن ریلوےکی جانب سے ممبئی اور منگلورو کے درمیان خصوصی ٹرین :9دسمبر سے 7جنوری تک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th December 2022, 8:10 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:5؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) موسمِ سرما میں مسافروں کو سہولت مہیا کرتےہوئے کونکن ریلوے نے ممبئی ۔ منگلورو کے درمیان خصوصی ٹرین چلائےجانےکا اعلان کیا ہے۔

01453نمبر والی ٹرین لوک مانیا تلک ٹرمنلس ممبئی سے ہر جمعہ کی رات 10-15کو نکلے گی دوسرے دن شام 05-05کو منگلورو جنکشن پہنچے گی۔ یہ ٹرین دسمبر سے 6جنوری تک دوڑے گی۔ اسی طرح 10دسمبر سے 7جنوری تک ہرسنیچر منگلورو جنکشن سے شام 06-45کو نکلے گی اور دوسرے دن شام 04-25کو ممبئی پہنچے گی ۔

خصوصی ٹرین کو کاروار، گوکرن روڈ، کمٹہ ، مرڈیشور، بھٹکل ، مکامبیکا روڈ، بیندور، کنداپور، اُڈپی ، ملکی اور سورتکل میں اسٹاپ رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔