کاروارایس پی دفتر سے تبادلہ کیے جانے پر ناراض خاتون اسٹاف نے ڈی جی پی کے دفتر میں مچائی چیخ وپکار۔ ملازمت سے کیا گیا معطل

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2019, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 6/جولائی (ایس او نیوز)کاروار کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر میں گزشتہ 20سال سے خدمات انجام دے رہی ایک منجولا گوڈا نامی خاتون کا تبادلہ اس مرتبہ اڈپی ضلع میں کردیا گیا تو وہ خاتون اس قدر ناراض ہوگئیں کہ سیدھے بنگلور و میں ڈی جی پی کے دفتر میں پہنچ گئیں اور وہاں پر چیخ و پکار مچاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

 بتایاجاتاہے کہ منجولا نے اپنا تبادلہ کیے جانے کے خلاف سخت الفاظ میں اعتراض جتایااور پوچھا کہ آپ لوگ میرا تبادلہ کس طرح کرسکتے ہو؟منجولا کے اس رویے کو دیکھتے ہوئے ڈی جی پی نے اس طرح کی بدسلوکی کرنے والی منجولا کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا۔ڈی جی پی دفتر سے حکم جاری ہوتے ہی منجولا کو اپنے عہدے سے معطل کردیاگیا ہے۔پولیس محکمے سے متعلقہ دیگر عملے کے اراکین اس بات پر تعجب کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ایک اسٹاف کو گزشتہ دودہائیوں سے ہی تبادلے کے بغیر ایک مقام پر رہنے اور عہدے پر ترقی پانے کا موقع کیسے دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...