اترکنڑا میں ودھان پریشد انتخابات میں پارٹی امیدوار کی شکست کے لئے کانگریس کارکنان ہی ذمہ دار: گھوٹنیکر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th January 2022, 7:37 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:15؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) ودھان پریشد انتخابات میں کانگریس کا  مضبوط قلعہ مانے جانےو الے اترکنڑا ضلع میں پارٹی کے امیدوار کی شکست کے لئے کانگریس کارکنان ہی ذمہ دار ہیں، اس بات کا الزام  ودھان پریشد کے سابق رکن ایس ایل گھوٹنیکر نے   لگایا ہے۔

اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئے گھوٹنیکر نےکہاکہ ضلع میں کانگریس کے دو گروپ ہیں ۔ ایک گروپ پارٹی کی مضبوطی و استحکام کے لئے دن رات کام کرتاہے تو دوسرا گروپ پارٹی امیدواروں کو ہرانےکےلئے کام کرتاہے متعلقہ گروپ سیاسی طورپر کسی کو بھی اوپراٹھنےکا موقع نہیں دیتا۔ انہوں نےکہاکہ ضلع کے عوام پچھلے کئی برسوں سے دیکھ رہے ہیں کہ دوسرے گروپ کی قیادت کون کررہاہے ۔اس گروپ لیڈر کے متعلق سبھی کو معلوم ہے، لیکن اُس گروپ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے۔

گھوٹنیکر نے بتایا کہ مراٹھا طبقے کی ترقی کےلئے منظورہوئی امداد کا غلط استعمال کرنےوالے الزام کے پیچھے سیاسی سازش کار فرما ہے۔ اس سازش کے پیچھے سابق وزیر، قانون کی ڈگری میں گولڈ میڈل لینے والے اور بی جے پی ، جے ڈی ایس لیڈران ہونے کی بات کہی۔ گھوٹنیکر نے بتایا کہ  میرے خلاف جو بھی الزامات  عائد کئے گئے ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ مجھ الزام لگانے والا این ایس جئیوجی ایک بلیک میلر ہے، اس کے خلاف ہی چک باؤنس کا معاملہ درج ہے۔ جیل کی ہواکھانےو الے کو سامنے رکھ کر جھوٹے الزامات  لگائے جارہےہیں۔ گھوٹنیکر نے چیلنج کیا کہ  اگر میرے خلاف کوئی دستاویز ہوتو پیش کرکے دکھائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب سے  میں نے آئندہ ودھان سبھا انتخابات میں ہلیال سے امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے اسی دن سے مجھے سیاسی طورپر ختم کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...