کاروار کے شیواجی ڈگری کالج میں سالانہ جلسہ کا انعقاد :غریب طلبا کے درمیان وظائف کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th March 2019, 7:46 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:28؍مارچ (ایس او نیوز)شیواجی آرٹس، کامرس اینڈ بی سی اے ڈگری کالج کا سالانہ جلسہ 27مارچ کو منعقد ہوا۔ جس میں شیواجی تعلیمی ادارے باڑ کاروار کے انتظامیہ آفیسر بھاسکر نائک مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوکر طلبا سے خطاب کیا۔

کالج کی پرنسپال ڈاکٹر انورادھا نائک نے جلسہ کی صدارت کی۔ پروفیسر جے ایم رانے  نے کالج رپورٹ کی خواندگی کی۔ پروفیسر بھاگیہ شری نے کھیل رپورٹ کو پیش کیا۔  جلسہ میں ثقافتی ، کھیل اور تعلیمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنےو الے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم ہوئی۔ آخر میں طلبا جنرل سکریٹری ذیشان خان نے شکریہ اداکیا۔ جلسہ میں کئی ذمہ دار موجود تھے۔

طلبا کو معاشی امداد : شیواجی ڈگری کالج اورپریم  آشرم چارٹیبل ٹرسٹ کی طرف  سے 28مارچ کو کا لج میں زیر تعلیم15 پی یوسی اور 15ڈگری کالج کے کل 30غریب طلبا کے درمیان وظائف کے طورپر معاشی امداد دی گئی ۔ پریم آشرم کے انیل گاؤنکر نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے  غریب پیدا ہونا غلط نہیں ہےلیکن غریب ہی رہنا غلط ہونے کی بات کہی۔ پرنسپال ڈاکٹر انورادھا نائک نے استقبال کیا تو پروفیسر اے سی گاؤنکر نے شکریہ اداکیا۔ تاراناتھ ہری کنتر نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - اننت کمار ہیگڑے کا بیرون ملک سفر؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...