کاروار میں غیر قانونی ریلوے ٹکٹ فروخت کرنےو الے شخص کی گرفتاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th December 2019, 7:57 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:12؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کُرنی پیٹ میں غیر قانونی طورپر ریلوے ٹکٹ فروخت کرنےو الے ایک شخص کو ریلوے سکیورٹی افسران نے گرفتار کیا۔ عدالت نے ملزم کو 6ہزارروپئے کا جرمانہ عائد کرنےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملزم کی شناخت کئیگا روڈ پر واقع ہیگڈے ایجنسی کے ارون کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ایجنسی کے ذریعے غیر قانونی طورپر ریلوے ٹکٹ بیچے جانے کی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے معاون سکیورٹی آفیسر پروین کمار کی قیادت میں چھاپہ ماراگیا۔ جب دکان میں چھان بین کی گئی تو اگلی تاریخ درج کردہ 3137روپئے کا ایک ٹکٹ اور استعمال کردہ 85867روپئے مالیت کے 39ای ٹکٹ پائے گئے۔ محکمہ ریلوے کا منظورکردہ ایک ڈونگل ، 620روپئے نقد، سم والا ایک موبائیل اور ریلوے ٹکٹ بیچنے کے لئے استعمال کئے  جانے والے دیگر اشیاء کو افسران نے ضبط کرلیاہے۔

محکمہ ریلوے کے ویب سائٹ پر الگ الگا ناموں سے نام رجسٹرڈ کرکے ٹکٹ حاصل کئےجانے کی ملزم سے  پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلی ہے۔ ریلوے قانون کےمطابق کیس درج کرلینے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں ملزم نے جرمانہ عائد کیاتو اس کو رہا کیاگیا۔محکمہ نے  ضبط شدہ اشیاء کو عدالت کی تحویل میں دیاہے، ای ٹکٹ رد کئے جانےکی کونکن ریلوے کے معاون جنرل مینجر بی جی گھاٹگے نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...