کاروار میں تاجر کو جھانسہ دے کر نقلی سونا بیچنے والے ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th June 2019, 7:39 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:30؍جون(ایس اؤ نیوز)مقامی تاجر کو اصلی سونےکے بجائے نقلی  سونافروخت کرنے کا  جھانسہ دینے والے ملزموں کو گرفتار کئےجانےکا واقعہ کاروار شہر کے بس اسٹانڈ کے قریب پیش آیا ہے۔

گرفتارشدہ ملزموں کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے ہری لال (55) اور اس کا بیٹا پنَّالال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزمان منصوبے کے تحت تاجر عطااللہ کوسونا فروخت کرنےمیں جھانسہ دینےکی کوشش کے دوران پولس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔ دراصل ملزمان تاجر عطاء اللہ کو بتایا تھا کہ انہیں سڑک کاکام کرنے کے دوران سونا ملاہے، جس کو وہ  بیچنا چاہتے ہیں۔ جس کے لئے ابتداء میں انہوں نے اصلی سونا بتایابعد میں نقلی سونا بیچنے کے لئے لائے تھے اور ایک کلو گرام سونے کے لئے 8لاکھ روپئے کی مانگ کی تھی ۔ تاجر عطاء اللہ نے شبہ جتاتے ہوئے معاملے کے متعلق  پولس کو اطلاع دی ۔ عین موقع پر جب ملزمان سونا بیچنے کے لئے تاجر کے پاس پہنچے تو انہیں گرفتار کرلیا ۔ کاروار شہری پولس تھانےمیں کیس درج ہے۔ پولس معاملےکی چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...