شمالی کینرا لوک سبھا حلقہ کے امیدواروں کو انتخابی حساب کتاب  شفاف ہوں اور ضابطہ اخلاق کی پابندی لازمی : الیکشن  ویجلنس آفیسر نوین کی ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th April 2019, 6:31 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:09؍اپریل (ایس او نیوز)2019کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کینرا حلقہ سے  انتخابی میدان میں جتنے بھی امیدوار ہیں انہیں انتخابی ضابطۂ اخلاق کی پابندی لازمی ہے اور عوامی نمائندہ قانون کے مطابق انتخابات کے اخراجات کا حساب کتاب صحیح ڈھنگ سے رکھنے کی الیکشن ویجلنس آفیسر نوین ایس ایل نے سخت ہدایات دیں۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینےکا 8اپریل کی دوپہر تین بجے تک آخری وقت تھا۔ مدت ختم ہونےکے بعد انتخابی میدان باقی 13 امیدواروں کے لئے انتخابات کے دوران میں عمل کئے جانے والے اصولوں کی تربیت دینے کے لئے منعقدہ ورکشاپ میں ہدایات دیتے ہوئے نوین نے کہاکہ ضابطہ ٔ اخلاق کی پابندی لازمی ہے اور الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق الیکشن کا حساب کتاب صحیح طورپر سونپنے کی با ت کہی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے ضلع نوڈل آفیسراور ضلع پنچایت کے سی ای اؤ  محمد روشن نے ضابطہ اخلاق پر عمل آوری ، عوامی نمائندہ قانون کی جانکاری دیتےہوئے تفصیلات فراہم کیں۔

انتخاب لڑنے والے امیدوار اور سیاسی پارٹیاں عوامی جگہوں اور مقامات پر انتخابی اجلاس کا انعقاد، قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی فولڈر س شائع کرنا، اشتہارات کا اعلان، غیرقانونی رقم ، شراب کی سپلائی اور تقسیم ، سماجی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والے اور کسی کی نجی شخصیت کی ہتک آمیزی کا بیان دینے سمیت جہاں بھی خلاف ورزی ہونےو الے عام معاملات کے سلسلے میں  چوکنارہیں اور انتخابی اشتہار کے لئے جو بھی ضوابط ہیں ، پیشگی اجازت سمیت قانونی مواقع فراہم کرنے ضلع انتظامیہ تیار رہنے کی بات کہی۔

ضلع پنچایت کے چیف اکاؤٹنٹ اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر سنگیت بھٹ نے امیدوار وں کے لئے قانونی طورپر حساب کتاب رکھنا لازمی ہے ، اپنے رجسٹرڈ اکاؤنٹ سے ہی خرچ کیا جائے۔ کمیشن کی طرف سے مہیا کردہ تین الگ الگ رجسٹروں میں نقد لین دین، چک سے کئے گئے لین دین کی تفصیلات درج کریں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ہردن امیدواروں پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔ انتخابات کے بعد امیدوار کی طرف سے دئیے گئے حساب کتاب اور انتخابی کمیشن کی طرف سے رکھے گئے حساب کتاب سے موازنہ کیا جائے تو دونوں میں موافقت ہوناچاہئے۔ ورکشاپ میں  امیدواروں نے اپنے مسائل کو پیش کرتے ہوئے حل تلاش کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے ہریش کمار موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔