کاروار: طلبا اور روزگار وں کےلئے تعلقہ ، ضلعی ، ریاستی اور قومی سطح کا تقریری مقابلہ : 18سے 29سال کی عمر والے توجہ دیں؛ قومی سطح پر اول آنے پر دولاکھ روپیہ انعام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th October 2021, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:27؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)یوتھ اینڈ اسپورٹس وزارت کے تعاون سے نہرو یوا کیندر کی جانب سے تعلقہ ، ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر ہندی اور انگریزی زبانوں میں  تقریری مقابلوں کا انعقاد کئے جانے نہرو یوا کیندر کے ذمہ داروں نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

 ضلع یوتھ آفیسر یشونت یادو نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اترکنڑا ضلع میں دو حصوں پر مشتمل تعلقہ جات تقریری  انتخابی مقابلہ جات ہونگے۔ ضلعی سطح پر جیتنےوالوں کو  پہلا انعام 5ہزارروپئے، دوسرا انعام  2ہزاراور تیسرا انعام ایک ہزار روپئے  دیاجائےگا۔ ریاستی سطح کے مقابلہ جات میں اول آنے پر 25ہزار روپئے، دوم مقام حاصل ہونے پر 10ہزار روپئے اور تیسرا انعام ملنےپر 5ہزارروپئے کا اور قومی سطح پر اول انعام 2لاکھ روپئے ، دوم انعام 1لاکھ روپئے اور سوم انعام 50ہزار روپئے دئے جائیں گے۔

تینوں سطح کے تقریری مقابلوں کا عنوان ’Patriotism and Nation Building‘ (دیش بھگتی اور ملک کی تعمیر ) ہوگا۔ تقریر ہندی یا انگریزی میں کرسکتےہیں جس کے لئے 9سے 10منٹ کا وقت دیاگیا ہے۔ تقریری مقابلے میں شرکت کے لئے اترکنڑا ضلع کا باشندہ ہواور عمر 18سے 29سال کے درمیان ہو۔ متعلقہ تعلقہ جات کے کسی بھی زمرے سے تعلق رکھنے والے  طلبا  یا روزگار افراد مقابلے میں شریک ہوسکتےہیں۔ آدھار کارڈ لازمی ہے تو پان کارڈ/اسکول کالج سے /آفس یا ادارے سے جاری کئے گئے  فوٹو سمیت شناختی کارڈ عمر کےلئے پیش کرنا ضروری ہے۔

پی یوسی ، ڈگری کالج یا تعلیمی ادارے کے  پہلے مرحلے میں اپنے یہاں تقریری مقابلہ کرتےہوئے ان میں سے ٹاپ تین طلبا کو تعلقہ سطح کے مقابلے میں شریک کرواسکتےہیں۔

کاروار، انکولہ، کمٹہ ، ہوناور، بھٹکل ، جوئیڈاتعلقہ جات والوں کے لئے  30اکتوبر دیوے کر کالج کاروار میں انتخابی مقابلہ ہوگا۔ اسی طرح سرسی ، سداپور، یلاپور، منڈگوڈ، ہلیال ، ڈانڈیلی تعلقہ جات کے خواہش مند افراد 2نومبر کو ایم ای ایس کالج سرسی میں منعقد ہونےو الے انتخابی مقابلےمیں شریک ہوسکتےہیں۔ اس کے بعد ضلعی سطح  کا انتخابی مقابلہ ہوگا۔ اس سلسلےمیں زائد جانکاری کےلئے نہرو یوا کیندر کاروار 08385-226905۔ ضلع یوتھ آفیسر یشونت یادو 7503703457،میرانائک 9449992195،انیل ریونیکر 9008121235، پرشورام 8073475017 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔  

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔