کاروار بحریہ اڈے کے بندرگاہ کی توسیع کی مخالفت میں ماہی گیروں کا احتجاج :20دسمبر تک تعمیراتی کام بند

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th December 2019, 8:02 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:19؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں ’ساگر مالا‘ منصوبے کے تحت بندرگاہ کے دوسرے مرحلے کی توسیع کو لےکر بڑے پیمانے پر مخالفت ہورہی ہے۔ بدھ کو تعمیری کام کے پہلے دن ہی ماہی گیروں نے جے سی بی مشین کو روک کر احتجاج کیا۔ جس کے نتیجےمیں تعمیراتی کام 20دسمبر تک روک دیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر برائے  بندرگاہ اور ماہی گیر کوٹا شری نواس پجاری 20دسمبر کو کاروار کا دورہ کریں گے ، ماہی گیروں نے طئے کیا کہ وزیر کی صلاح اور مشورہ لے کر آگے فیصلہ کریں گے۔ محکمہ بندرگاہ کے کارگزار انجنئیر تاراناتھ راتھوڈ نے بھی ماہی گیروں کے فیصلے  سے  اتفاق کرتے ہوئے کام روکنے پر راضی ہوئے۔  تعمیراتی کام کے دوران قانونی طورپر کوئی گڑبڑ نہ کرنے کو لےکر پولس افسران نے ماہی گیروں کے ساتھ منگل کو خیرسگالی میٹنگ کا انعقاد کیا تھا۔ لیکن بدھ کی صبح تعمیراتی کام شروع ہوتے ہی سیکڑوں ماہی گیر ساحل پر جمع ہوکر اپنا اعتراض جتایا۔ جنہوں نے بحریہ اڈے کے لئے اپنی زمینات کھوئی تھیں وہ آج اسی ٹیگور بیچ پر منحصر ہیں، مقامی عوام کی مخالفت کے باوجود کام شروع کیاگیا تو ہم ہر طرح کے احتجاج کے لئے تیار ہونے کا ماہی گیر لیڈران نے انتباہ دیا۔ تمہیں کام کرنا ہے تو کرو، ہم اپنا کام کریں گے ، بے کار میں سنگھرش کو موقع نہ دینے کا ضلع ماہی گیر فیڈریشن کے صدر گنپتی مانگرے نے اعلان کیا۔ انہوں نے غصہ کے عالم میں کہاکہ کام جاری کرنے سے پہلے ہمیں گرفتار کریں ، ہم سب جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔

ماہی گیر لیڈران فوری ملاقات کے لئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے ہریش کمار کے دفتر پہنچے ، لیکن ملاقات ممکن نہیں ہوسکی۔ اس کے بعد فون کے ذریعے ماہی گیر لیڈران، وزیر کوٹاشری نوا س پجاری سے رابطہ کیا۔ موصوف وزیر نے انجنئیر سے بات کرتےہوئے کہاکہ 20دسمبر کو میرے کاروار دورے کے دوران ماہی گیروں سے گفتگو کرونگا، تب تک کام روک دینے کی تاکید کی۔ جس پر انجنئیر نے حامی بھری۔ صبح 9بجے سے شروع ہوا احتجاج دوپہر 30-03بجے ختم ہوا۔

ڈی وائی ایس پی شنکر ماریہال نے کہاکہ مقامی لوگوں کو تکلیف دینا ہمارا مقصد نہیں ہے، یہ ایک مرکزی حکومت کا منصوبہ ہے ، ہر ایک کو قانون کا لحاظ کرنا چاہئے۔ اس موقع پر ماہی گیر لیڈران راجو تانڈیل، کے ٹی تانڈیل، وامن ہریکنتر، موہن بولشٹی کر، وینکٹیش ہری کنتر، ونایک ہری کنتر سمیت کئی ماہی گیر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔