کاروار میں بحریہ اڈے کے تین اسپتال کورونا مریضوں کے علاج کے لئے تیار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st May 2021, 3:09 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:یکم مئی (ایس اؤ نیوز)ملک بھر میں کورونا مریضوں کے اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلعی اور مقامی سطح پر متاثرین کے علاج کے لئے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ کورونا متاثرین کے لئے ضروری سہولیات بہم پہنچانے کے سلسلےمیں ضلع انتظامیہ مصروف عمل ہے۔ ضلع میں بھی دن بدن کورونا مریضوں کی تعدا د  میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ان کے لئے بحریہ فوج مغربی کمانڈ کے تین اسپتالوں میں سہولیات  فراہم کی گئی ہیں،   جس میں  کاروار کا آئی این ایچ ایس پتنجلی اسپتال بھی شامل  ہے۔

ممبئی بحریہ اڈے کے قریب ہی شفایابی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ عوام الناس سے کہا جارہا ہے کہ کورونا متاثر مزدوروں کو بھی علاج کے لئے اپنے گاؤں کا رخ  کرنے کی ضرورت نہیں ہے،  بلکہ یہیں رک کر  اپنا علاج کرواسکتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ  بحریہ اڈے کے افسران مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔

کاروار میں بحریہ کے افسران قریب 1500مہاجر مزدوروں کی روزمرہ  کی ضروریات کا انتظام کیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی این ایچ ایس پتنجلی اسپتال میں متاثرین کا علاج بھی کرائے جانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔ اس سے قبل جس طرح گوا میں عوام کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیاگیا تھا اس کو دوبارہ شروع کیاجائے گا۔ آئی این ایچ ایس جیونتی اسپتال میں آکسیجن سمیت چند بستر تیار ہیں انہیں عوامی استعمال کے لئے فراہم کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔