کاروار، 26؍ نومبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 کی توسیع کے دوران جو غیر سائنٹفک کام ہوا ہے اور بد انتظامی کی وجہ سے عوام کو جس طرح کی مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کاروار تعلقہ کے امڈالّی میں مقامی لوگوں نے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کا گھیراو کیا اور نعرے بازی کی ۔
کنڑا رکھشنا ویدیکے کی قیادت میں منعقدہ گھیراو اور احتجاج کے دوران مظاہرین نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا جو آدھا ادھورا کام ہوا ہے اس سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ ٹھیکیدار کمپنی نے بس اسٹینڈ ، سروس روڈ جیسی بنیادی ضرورتیں پورا کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔ اس کے علاوہ گاوں سے گزرنے والے ہائی وے کو غیر ضروری طور پر بائی پاس میں تبدیل کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ دقت پیش آ رہی ہے ۔ برساتی پانی کے اخراج کے لئے نالا بھی نہیں بنایا ہے جس کی وجہ سے بارش کے موسم میں یہاں کے لوگوں کے لئے مصیبت کھڑی کر دی گئی ہے ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار کمپنی عوام کو درپیش ان مسائل کو جلد از جلد حل کرے ۔
ایک نظر اس پر بھی
ہوناور : ریلی کے نکلی ہوئی موٹر بائکس کا حادثہ - کئی افراد زخمی
ہمالین ریلی کے لئے نکلی ہوئی موٹر بائکس ہوناور تعلقہ کے ہلدی پور میں حادثہ کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔
ہوناور : قرضہ کے بوجھ سے پریشان پولیس کانسٹیبل نے کاسرکوڈ ایکو بیچ پر کی خود کشی
کنداپور پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل نے قرضہ کے بوجھ سے پریشان ہو کر ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ ایکو بیچ پر خود کشی کر لی ۔
جے ڈی ایس رہنما کماراسوامی 9فروری کو پہنچیں گے بھٹکل : پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے عنایت اللہ شاہ بندری کی عوام سے اپیل
بھٹکل ہوناور ودھان سبھا انتخابات کا بہتر مقابلہ کرنے کے سلسلےمیں جنتا دل سکیولر(جے ڈی ایس )پارٹی تیاریوں میں مصروف ہے۔ 9فروری کو جےڈی ایس لیڈر ، سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی قیادت والی پنچ رتن یاترا بھٹکل پہنچنے کی اطلاع بھٹکل جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری نےدی۔
بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کی بھٹکل آمد؛ آنے والے انتخابات کو لے کر کٹیل نے کہا؛ ساورکر اور ٹیپو نظریات کے درمیان ہوگا الیکشن
اس بار ریاستی انتخابات کانگریس اور بی جے پی کے بجائے ساورکر اور ٹیپو نظریات کے درمیان ہوں گے۔ یہ بات بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر نلین کمار کٹیل نے کہی۔ شرالی میں منعقدہ بی جے پی پروگرام میں شریک ہوتے ہوئے کٹیل نے سوال کیا کہ آپ کو محب وطن ساورکرچاہئے یا جنونی ٹیپو چاہئے ...
بھٹکل میں ایک شخص نے چھت سے لٹک کر کی خودکشی
تعلقہ کے مُوڈ بھٹکل میں ایک غیر شادی شدہ شخص نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، جس کی شناخت ماروتی چنّا نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
منگلورو: نرسنگ ہاسٹل میں زہریلا کھانا کھانے سے 130 طالبات بیمار
شہر کے سٹی ہاسپٹل سے متعلقہ نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں مقیم 130 سے زائد طالبات زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہوگئیں اورعلاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرنے کی نوبت پیش آئی ۔