کاروار : پلٹی ہوگیا ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کا اعلان - سی ایم مصروف ہیں - پرائیویٹ پارٹی تیار نہیں - ضلع انچارج نے مانگی مزید مہلت 

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2022, 10:56 AM | ساحلی خبریں |

کاروار،17؍ اگست (ایس او نیوز) ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے ایک دن پہلے جشن آزادی میں پرچم کشائی کے بعد اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ضلع میں پبلک - پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر جلد ہی ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کا قیام عمل میں آئے گا - اور یہ بھی بتایا تھا کہ اس ضمن میں اگست 16-17 کو وزیر اعلیٰ کا دورہ بھی ہوگا- 
    
مگر اچانک اپنا بیان بدلتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اس وقت بہت زیادہ مصروف ہیں اس لئے یہ دورہ ممکن  نہیں ہوسکے گا ۔ اس کے علاوہ نجی اسپتال کے ذمہ داران بھی ہاسپٹل قائم کرنے کے لئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کرنے کے لئے نہ پہنچنے کی بات سامنے آئی ہے ۔ لہٰذا ایسا لگتا ہے کہ ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے قیام کا خواب تعبیر کا روپ دھارنے میں اور ایک لمبا عرصہ لگے گا۔
    
وزیر موصوف نے پورے یقین کے ساتھ کہا تھا کہ  کمٹہ میں مجوزہ ہاسپٹل کے لئے جگہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔ مزید جگہ بھی درکار ہے جس کے لئے جنگلاتی زمین حاصل کی جا رہی ہے ۔ دو ایک دنوں کے اندر نجی ہاسپٹل والے جگہ کا معائنہ کرنے کے لئے پہنچیں گے ۔ اور وزیر اعلیٰ 16 یا 17 اگست کو ضلع کے دورے پر آئیں گے اور ہاسپٹل کے سلسلے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔ 
    
اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتہ میں ریاستی وزیر صحت ضلع کا دورہ کرتے ہوئے ہاسپٹل کی مانگ کا جائزہ لیں گے ۔ اس وقت وزیر اعلیٰ نے صرف بھٹکل کا ہنگامی دورہ کرکے واپسی اختیار کی اور صرف وزیر صحت  نے ضلع کا دورہ کیا تھا ۔
    
اب وزیر کوٹا سرینواس پجاری کا کہنا ہے کہ ضلع کے وسطی علاقے میں سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کے لئے وزیر اعلیٰ نے منظوری دی ہے ۔ آئندہ کچھ دنوں میں وزیر اعلیٰ دوبارہ ضلع کا دورہ کریں گے ۔ اس وقت صحیح تصویر سامنے آئے گی ۔ اگست 16 کو انہیں آنا تھا مگر چونکہ ہنگامی طور پر بھٹکل کا دورہ کرنے کی نوبت پیش آئی تھی اس لئے یہ متعینہ تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے۔ 
    
یہاں یہ بات نوٹ کرنے کے لائق ہے کہ جب وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی بھٹکل کے دورے پر آئے تھے تو انہوں نے ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے تعلق سے کوئی یقینی بات نہیں کہی تھی ۔ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ اس ضمن میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔ اب عوام پوچھ رہے ہیں کہ فیصلہ لینے کے لئے آخر کتنا عرصہ درکار ہوگا۔ 
    
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کاروار میں واقع ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کو ہی ترقی دینا حکومت کی ترجیح ہے ۔ 150 کروڑ کا جو فنڈ منظور ہوا ہے اس میں ٹراما سینٹر اور کریٹیکل کیئر سینٹر کے قیام پر زیادہ دھیان دیا جا رہا ہے ۔ اس کا تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کے سلسلے میں بار بار بیان دئے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔