کاروار:طبی اور دیگر سرکاری عملے کی ہڑتال۔ جاری نہیں ہوا کووڈ میڈیکل بلیٹین 

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2020, 12:27 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،24؍ستمبر(ایس او نیوز) برسہابرس سے کی جارہی مانگیں حکومت کی طرف سے پوری نہ ہونے پر ٹھیکے کی بنیاد پر کام کررہے میڈیکل، پیرا میڈیکل اور دیگر دفتری عملہ نے جو ہڑتال کررکھی ہے اس کی  وجہ سے کووڈ سے متعلقہ روزانہ رپورٹ سرکار کو دینا ممکن نہیں ہوا  ہے ۔ اس لئے کل بدھ کے کورونا کے اعداد وشمار بتانے والا میڈیکل بلیٹین جاری نہیں کیا گیا۔

ٹھیکے  کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے  طبی معاملات سے متعلق سرکاری عملے نے 24ستمبر سے اپنے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ہڑتالی اسٹاف کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے وہ اپنے مطالبات سرکار کے سامنے رکھ رہے ہیں ، مگر حکومت کی طرف سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے، اس لئے اپنے مطالبات پورے کرنے کے لئے ہڑتال پر جانا ناگزیر ہوگیا تھا۔اس  سلسلے میں پہلے علامتی ہڑتال کی گئی اور اب مانگیں پوری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...