کاروار:بچوں کے سامنے ہی شوہر نے بیوی کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2019, 1:30 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 25/جون (ایس او نیوز) شیرواڈ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرشراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے تین چھوٹے چھوٹے بچوں کے سامنے ہی اپنی بیوی کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا۔

بتایاجاتا ہے کہ اتر پردیش کے اکبر پور کا رہنے والا ونو عرف شکیل احمد خان، اس کی بیوی لیلا وتی سونو خان(25سال) اور بچے ٹرین میں بھیک مانگ کر زندگی بسر کرتے ہیں۔ سونواور لیلاوتی دونوں شراب پینے کے عادی ہیں اور نشے کی حالت میں وہ اکثر لڑائی جھگڑا او رمارپیٹ کرتے رہتے ہیں۔مڈگاؤں سے کاروار کی طرف میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ روانہ ہوئے اور جب وہ لوگ شیرواڈ ریلوے پلیٹ فارم پر اترے تو دونوں بری طرح نشے میں دھت تھے۔ ٹرین سے اترنے کے ساتھ ہی ان دونوں نے جھگڑنا شروع کیا۔اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سونو نے اپنی بیوی کی پیٹھ میں چاقو گھونپ دیا۔ مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تو اس نے موقع پر پہنچ کر لیلاوتی کو ضلع اسپتال میں داخل کیااور سونو کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...