کاروار-مڈگاؤں خصوصی ڈیمو ٹرین 18اکتوبر سے دوبارہ شروع : کونکن ریلوے کا اعلان
کاروار:16؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کاروار اور مڈگاؤں کے درمیان چلنے والی خصوصی ڈیمو ریل 18اکتوبر سے دوبارہ شروع ہونےکی کونکن ریلوے عوامی رابطہ آفیسر سدھا نےجانکاری دی ۔
انہوں نے بتایاکہ ڈیموریل روزانہ شام سات بج کر سترہ منٹ پر مڈگاؤں سے نکل کر رات 8-35 کو کاروار پہنچے گی اور صبح 6بجے کاروار سے نکل کر 7-10کو مڈگاؤں جنکشن پہنچےگی۔ متعلقہ ٹرین بالنی، کان کون، لولیم اور اسنوٹی میں اسٹاپ دے گی ۔ 8بوگیوں والی ٹرین میں ریزرویشن کے بغیر عوام سفر کرسکتےہیں۔
خیال رہے کہ عوام اپنے کام کاج کےلئے کاروار سے مڈگاؤں جانے کےلئے مناسب انتظام نہ ہونےکی شکایت کررہے تھے ، اسی دباؤ کے چلتے یہ خصوصی ٹرین دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ کووڈ کی وجہ سے مسافروں کی کمی کو دیکھتے ہوئے ٹرین بند کی گئی تھی جو اب دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ عوام سے استفادہ کی اپیل کی گئی ہے۔