نئے سال کی آمد؛ کاروار۔ گوا سرحد پر سیاحوں کا پولس پر لوٹنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th December 2021, 11:42 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:30؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) ہر نئے سال کی آمد پر گوا کی سرحد پر واقع ماجالی گیٹ پر ڈیوٹی تعیناتی کے لئے پولس عملے کے درمیان مقابلہ آرائی ہونے ، شروع کے دس دنوں تک خصوصی فرائض کے نام پر گیٹ پاس کرنے والی سواریوں سے الگ الگ وجہ بتا کر جرمانہ عائد کرنے ، جرمانے کامتعینہ ہدف  تھانے کو پہنچانے اور بقیہ پولس عملہ اپنی جیب میں اتارنے کے متعلق پولس محکمہ کے ماحول میں ہی چہ میگوئیاں ہوتی رہتی ہیں۔ اس بار بھی نئے سال کی آمد کے موقع پر پولس کی طرف سے سیاحوں کو لوٹنے کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔ 

مقامی میڈیا میں آئی رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں ریاستی سرحدوں پر ایکسائز، فوریسٹ اور پولس محکمہ کے مشترکہ جانچ ناکے تشکیل دئیے گئے ہیں، لیکن ان میں پولس محکمہ کا ہی زیادہ رعب ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔عام دنوں میں سرحد پر تعینات پولس عملے کا کام ہےکہ وہ روزانہ 3500 روپئے لا کر دیں بچ جاتاہے تو وہ اپنی جیب میں اتارسکتاہے۔ نئے سال کی آمد ہوتے ہی رات 9بجے سے صبح 9بجے تک خصوصی ڈیوٹی انجام دینے کےلئے تین پولس اہلکار تیار رہتےہیں  اور ان کی حمایت کےلئے دو اے ایس آئی بھی ساتھ رہتے ہیں۔ اس طرح ڈیوٹی تقسیم کرکے جیب بھرائی کایہ کام ہرسال چلتے رہنے کی پولس ذرائع سے خبر ملی ہے۔

اب نئے سال کی آمد پر پولس عملے کے درمیان ڈیوٹی کو لےکر مقابلہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ 27دسمبر سے ہی گیٹ ڈیوٹی پر حاضر ہوچکے ہیں۔ جوئیڈاوغیرہ کی طرف سے سزا کے طورپر تبادلہ ہونےو الے پولس اہلکاروں نے اس سلسلےمیں شکایت کرتےہوئے ہمیشہ وہی لوگ ڈیوٹی کو کیوں جائیں؟ کیا ہم نہیں ہیں ؟ جیسے اعتراضات اُٹھارہے ہیں تو انہیں بھی شامل کرکے  ڈیوٹی کا شیڈول بنائے جانےکی بات کہی جارہی ہے۔

وصولی کیسے ہوتی ہے؟:گوا سے کرناٹک میں داخل ہونے والی گیس ٹینکروں سے 150روپئے، ٹمپو ٹراولر سے 100اور میگنیز لاری سے 120روپئے  وصول کی جاتی ہے۔ متعلقہ سواریوں کے ڈرائیوروں کے پاس دستاویزات ہوں یا نہ ہوں کوئی نہ کوئی وجہ بتاکر فیس وصول کی جاتی ہے۔ میگنیز لاریوں سے وصول کردہ 120روپیوں میں سے 80روپئے فوریسٹ محکمہ کوجاتا ہے ،20روپئے پولس کو اور 20روپئے ایکسائز افسران کو دیا جاتا ہے اس کے علاوہ غیرقانونی شراب سپلائی کرنے والوں پر  بے حساب جرمانہ عائد کیاجاتاہے۔

پرمٹ والوں کو بھی جرمانہ : گوا کی سیاحت کے لئے گئے ہوئے سیاح واپسی کے دوران اپنے ساتھ وہاں کا پرمٹ لےکر شراب کی بوتلیں لے کر آتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گوا میں پرمٹ لینے کے وقت ہی  شراب کے تعلق سےپرمٹ لے کر کرناٹک میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں درج کیا جاتا ہے کہ یہ شراب کہاں لے جائی جائے گی لیکن گوا کی سرحد پر تعینات پولس اس تعلق سے بھی اعتراض کرتےہیں ، رپورٹ کے مطابق سیاحوں سے کہا جاتا ہے کہ گوا کا پرمٹ صرف گوا سرحد تک ہی چلتا ہے ، کرناٹک میں داخل ہونے کے بعد گوا کی  پرمٹ نہیں چلے گی۔ اس طرح ڈرا دھمکا کر جرمانہ وصول کیا جاتا ہے اگر رقم نہیں دی گئی تو پھر  غیر قانونی شراب  برآمد کئے جانے کا معا ملہ درج کرتےہوئے سواری کو ضبط کرنےکی دھمکی دی جاتی ہے۔ سواری میں موجود سیاح عزت بچانےکی خاطر رقم دے کر نکلنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

یومیہ 30ہزار روپئے :نئے سال کی آمد کے موقع پر گوا سرحدپر واقع گیٹ کے ذریعے بے شمار سواریاں کرناٹک میں داخل ہوتی ہیں تو سواریوں کو روک کر جرمانہ وصول کرنےکا کام بھی بہت زوروں پر ہوتاہے۔ پتہ چلا ہے کہ  ہردن 30ہزارروپئے محررکو پہنچانا لازمی ہے اور بقیہ رقم وصول کرنے والا عملہ اپنی جیب میں ڈال دیتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔