کاروار: ضلع پنچایت کی جائزاتی میٹنگ۔ پینے کے پانی اور دوسرے مسائل پر ہوئی بحث

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2021, 12:15 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،14؍جنوری (ایس او نیوز)ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ جائزاتی میٹنگ میں آئندہ ایک دو مہینے میں پیش آنے والے پانی کے مسئلہ پر بحث ہوئی اور ضلع پنچایت سی ای او پریانگا ایم نے افسران کو ہدایت دی کہاس مسئلے کےحل کے لئے ابھی سے پوری طرح تیاری کرلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کا موسم قریب ہے اور دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کامسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔ اس لئے تمام متعلقہ محکمہ جات اور بلدیاتی اداروں کو اس ضمن میں ابھی سے چوکنا ہوکرتیاری کرلینی چاہیے تاکہ کسی بھی حالت میں عوام کو دشواریوں کو سامنا کرنے کی نوبت نہ آئے۔ اگر کہیں بھی ضروری اقدامات نہیں کیے گئے اور اس معاملے میں غفلت برتی گئی جس کی وجہ سےعوام کے لئےمشکلات کھڑی ہوئیں تو اس کے لئے متعلقہ افسران کو ہی ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئےضلع پنچایت  صدر جئے شری موگیر نے کہا کہ کووڈ۔19 وباء کی وجہ سے اتنے دنوں تک بند رہنے کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ کئی مقامات  پر مناسب  سینیٹائزیشن اور صفائی ستھرائی کا اہتمام اور گرم پانی کی فراہمی  نہ ہونے کی شکایات مل رہی ہیں۔ افسران کو چاہئے کہ ترجیحی بنیاد پرفوراً ان مسائل کو حل کریں۔ اس کے علاوہ بچوں کو پینے کے لئے گرم پانی کے علاوہ دنمیں ایک مرتبہ گرم دودھ دینا زیادہ بہتر رہے گا۔

اس کےعلاوہ زراعت ، ماہی گیری ، تعلیم، باغبانی،  پی ڈبلیو ڈی، بھو سینا، صحت و خاندانی بہبود، اقلیت طبقات، مویشی پالن وغیرہ  سے متعلقہ مسائل اور سہولتوں  سے متعلق بھی گفتگو کی گئی اور انکے حل پر زور دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...