کاروار: صحافی شیشگیری نے کیا سمندر میں 12کلو میٹر تک ڈونگی پر تنہا سفر؛ موبائل پر وقت گذاری کے بجائے کھیل کود اورایڈوینچر اسپورٹس کی طرف توجہ دینے نوجوانوں سے کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2021, 8:45 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،19؍جنوری (ایس او نیوز) کاروار سے دگ وجئے نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر   اور  بھٹکل سے تعلق رکھنے والے صحافی شیشگیری منڈلی نے کیاک پر بحیرہ عرب میں تقریباً 12کلومیٹر تک تنہا سفر کرتے ہوئے ایڈوینچر اسپورٹس میں اپنی دلچسپی کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

شیشگیری نے کیاک (چمڑے سے بنی چھوٹی  ڈونگی) پر سمندر میں اپنا سفر شہر کے آلیگدا علاقے سے شروع کیا۔ سمندری موجوں کو عبور کرتے ہوئے وہ ایک گھنٹہ بیس منٹ کے وقفے میں 12کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے لائٹ ہاوس والے جزیرے پر پہنچ گئے۔  شیشگیری بچپن اور زمانہ طالب علمی ہی سے کھیل کود کے شوقین رہے ہیں۔ انہوں نے سائیکل ریس چمپئین شپ بھی جیتی ہے۔ پیشہ صحافت میں مصروف رہنے کے باوجود کھیل کود اور ایڈوینچر میں شیشگیری کی دلچسپی قابل تعریف ہے۔ 

شیشگیری نے بتایا کہ اس مہم کو انجام دینے میں کراولی ایڈوینچر کے پرکاش ہری کنترا، ضلع ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر ٹی بی ہری کانت، وجئے وانی کے ضلع رپورٹر  سبھاش سمیت کاروار کے دیگر صحافیوں نے ان کے ساتھ تعاون کیا۔ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیشگیری نے کہا کہ موجودہ دور میں نئی نسل موبائل سے لگی ہوئی ہے اور کھیل کود اورایڈوینچر اسپورٹس سے دور ہوگئی ہے۔ میں نے نوجوان نسل کو اس طرف راغب کرنے کے لئے یہ مہم جوئی کی تھی۔  انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ موبائل پر اپنا وقت برباد کرنے کے بجائے کھیل کود اورر ایڈونیچر اسپورٹس  کی طرف توجہ دیں اور اپنے آپ کو  توانا اور صحت مند رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی