اترکنڑا میں کورونا متاثرین میں اضافہ : جاترے، میلے ، اتسوا اور ٹورنامنٹوں پر پابندی عائد کرنے ضلع نگراں کار وزیر کی ہدایت؛ بھٹکل میں کورونا ٹیکہ کاری میں کمی پر ظاہر کی تشویش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2022, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں دن بدن کورونا کے متاثرین میں اضافہ ہورہاہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے جاترا اور اتسواوغیرہ کو بغیر کسی  رعایت کے پابندی عائدکرنے اور انہیں ملتوی کرنے ضلع نگراں کارو زیر شیورام ہیبار نے ضلع انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

آن لائن وڈیو کانفرنس کے ذریعے ضلعی سطح کے افسران کےساتھ منعقدہ کووڈکنٹرول جائزہ میٹنگ میں  انہوں نے افسران سے کہاکہ کچھ میلے متعینہ دن ہی منانا ہوتا ہے جسے  ملتوی کرنا ممکن نہیں  ہوتا تو صرف انہی میلوں میں 10سے 20لوگوں کی شرکت کی شرط کے ساتھ منظوری دی جاسکتی  ہیں اور انہیں بھی صرف مذہبی رسومات ادا کرنے کی حد تک اجازت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے افسران کو کہا کہ وہ  حالات کے متعلق مذہبی رہنماوں  اور عوامی نمائندوں کو باورکرائیں  کہ لوگوں کی بھیڑ نہ ہونے پائے ۔

میٹنگ میں  نگراں کار وزیر نےکہاکہ کووڈ کی وجہ سے مختلف بیوپار، تجارت، صنعت کاری وغیرہ کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اگلے دودنوں میں کابینہ کی میٹنگ ہونےوالی ہے جس میں اس پر گفتگو ہوگی۔ وہاں کیا فیصلہ لیاجاتاہے انتظارکریں اوراس بات کی سخت نگرانی کریں کہ کہیں بھی  حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنماخطوط کی خلاف ورزی نہ ہو۔ اسی طرح انہوں نے کہاکہ ضلع میں ٹیکہ کاری کی مہم کے ذریعے بہترین کارنامہ انجام دیاہےمزید پیش رفت ہونی ہے۔

نگراں کار وزیر شیورام ہیبار نے ضلع میں سب سے کم ٹیکہ کاری بھٹکل میں ہونے کی اطلاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے  افسران کو کہا کہ وہ بھٹکل میں عوام کے ذہنوں کو بدلنے کی کوشش کریں اور  عوام میں پائی جانے والی  غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بھٹکل میں ٹیکہ کاری میں اضافہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں کرکٹ، کبڈی وغیرہ ٹورنامنٹ  کے  انعقاد  کی اجازت نہ دی جائے اور  ماسک پہننے  کےلئے عوام میں  بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ  25جنوری کے بعد کورونا کے متاثرین میں کمی ہونے کا ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے مگر  اس کے باوجود احتیاط برتنا ہمارے لئے ضروری ہے، اس تعلق سے انہوں نے حکام کو  پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے وزیر موصوف کو جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ جن اسکولوں میں پانچ سے زائد طلبا کورونا سےمتاثر ہوتے ہیں تو وہاں ایک ہفتہ کےلئے چھٹی دی جارہی ہے۔ ممنوعہ علاقوں کی تشکیل کےلئے نوڈل افسران کو نامزد کیاگیا ہے۔ آنگن واڑیوں میں پیشگی احتیاطی اقدامات کئےگئے ہیں البتہ آنگن واڑی اور ہاسٹل بند نہیں کئے گئےہیں۔ آن لائن  میٹنگ میں ضلع ایس پی ڈاکٹر سُمن پنیکر، کاروار میڈیکل سنٹرکے ڈائرکٹر ڈاکٹر گجانن نایک، ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شرد نایک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔