کاروار کے ریسارٹ میں سیاح کے 15لاکھ روپئے مالیت کے زیورات چوری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st January 2020, 7:45 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:21؍جنوری(ایس اؤ نیوز) یہاں کے کورم گڑھ جزیرے میں واقع سنٹ کار آئی لینڈ ریسارٹ میں قیام کئے ایک گاہک کے 15لاکھ روپئے مالیت کے زیورات چوری ہونے کے متعلق چتاکول پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔

12جنوری کو ریسارٹ  میں قیام کئے چنئی کی نیتو ہتیش کناڑیا کی ملکیت والے 6لاکھ روپئے مالیت کی ڈائمنڈ انگوٹھی ، 9لاکھ روپئے مالیت کے ڈائمنڈ چڑیاں لٹیرے لے کر فرار ہوئے ہیں۔ نیتو اپنے زیورات کو  بیاگ میں رکھا اوربیاگ ریسارٹ میں قیام کئے کمرے میں چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ اطراف کے مقامات کی سیر کرنے کے بعد نیتو15جنوری کو  جب اپنے کمرے کو لوٹیں تو بیاگ میں رکھے ہوئے زیورات نہیں ہونے کا پتہ چلاہے۔ اس سلسلے میں ریسارٹ کے مینجر سے پوچھا گیاتو مینجر نے جانچ کرکے چوری ہوئے زیورات واپس کرنے کی بات کہی ۔ مینجر پر بھروسہ کرتے ہوئے نیتو اور اس کا شوہر چنئی لوٹ گئے۔ تین چار دنوں کے بعد بھی ریسارٹ مینجر کی طرف سے کوئی بات نہیں ہونے پر دوبارہ کاروار پہنچ کر چتاکول پولس تھانے میں نیتو کے شوہر ہتیش نے شکایت درج کی ہے۔ پولس کیس درج کرلینے کے بعد جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...