کاروار: ریاستی گورنر تھاور چند گہلوت کا کدمبا بحریہ اڈے پر پرتپاک استقبال :بحریہ دستہ کی طرف سے گارڈآف آنر
بھٹکل:3؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) ریاست کرناٹکا کے گورنر عزت مآب تھاورچندگہلوت 3دسمبر 2021 بروزجمعہ مرڈیشور، گوکرن سےہوتےہوئے کاروار کے کدمبا نول بیس پہنچے تو رئیر ایڈمرل مہیش سنگھ ، این ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ نے پرتپاک استقبال کیا۔ اور آئی این ایس کدمبا پریڈگراؤنڈ میں انہیں گارڈ آف آنر دیاگیا۔
خیال رہےکہ ریاستی گورنر تھاورچند گہلوت اپنے خاندان کےساتھ ساحلی اضلاع کے ذاتی دورے پرہیں۔ منگلورو ، اُڈپی ، کولور ، بھٹکل کے مرڈیشور، گوکرن ہوتے ہوئے وہ کاروار پہنچے ہیں۔