اتر کنڑا ضلع میں موسلادھار بارش جاری : یلاپور میں بجلی لائن درستی کے دوران ایک شخص فوت ،درخت اور بجلی کے کھمبے گرنےسے نقصانات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th July 2022, 7:30 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:5؍ جولائی(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں منگل کو بھی موسلادھار بارش جاری رہی۔ کاروار، بھٹکل ، سرسی ، یلاپور سمیت کئی تعلقہ جات میں رک رک کر طوفانی ہواؤں کےساتھ تیز رفتار بارش  کا سلسلہ جاری ہے۔ سڑکیں، قومی شاہراہیں ، گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہونےسے چھوٹے چھوٹے تالاب بن گئے ہیں ، بجلی کے کھمبے اور درخت زمین بوس ہونے سے بھی کافی نقصان ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سرسی ۔ کمٹہ روڈ پر واقع ہیگڈے کٹا کراس کے قریب بڑا درخت گرنے سے شاہراہ پر تھوڑی دیر کے لئے ٹرافک رکی رہی۔ سرسی کے مسلم گلی میں امینہ بی نامی عورت کے گھر کی دیوار منہدم ہوئی ہے تو کاروار تعلقہ کے مدگا سے گزرنے والی قومی شاہراہ 66کے انڈرپاس میں پانی جمع ہونے سے سواروں کو گزرنا محال ہوگیا ہے۔

یلاپور تعلقہ امچگلی گرام پنچایت حدود کے ہونسیمنے نامی دیہات میں منگل کو بجلی لائن درستی کے دوران ایک شخص بجلی چھو جانے سےہلاک ہوگیا ہے۔ مہلوک کی شناخت سبگیری کے مکین آدم صاحب شیخ (75)کے طورپر کی گئی ہے۔ ہونسمنے میں اپنے گھر کی بجلی لائن کٹ ہوگئی تو اس کی درستی کرنےکےدوران بجلی چھو جانے سے  جائے وقوع ہی فوت ہونےکی خبر ہے۔

تعلقہ کے سرحدی علاقے تاٹوال کے قریب 11کے وی بجلی لائن کا کھمبا ٹوٹ کر سڑک پر گرگیا ہے۔ جس کے چلتے قریب ایک گھنٹے تک ریاستی شاہراہ پر ٹرافک بند رہی ۔ یلاپور۔ سرسی روڈ پر بیڈتی کے قریب ریاستی شاہراہ پر بھی ایک درخت گرنے سے تھوڑی دیر کےلئے سواریوں کی آمد ورفت بند رہنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...