کاروار : شمالی کینرا میں وزیر صحت کا دورہ - سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کا خواب ہوگا پورا - کریمس کا بڑھا دیا جائے گا درجہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2022, 12:59 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاوار 12 / اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے شمالی کینرا کا دورہ کرتے ہوئے کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (کریمس) کا معائنہ کرنے کے بعد اس کا درجہ بڑھانے اور سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کا درجہ دینے  کا اعلان کرنے کے علاوہ کمٹہ کے مرجان میں سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کرنے کے لئے مجوزہ ایتین بیل علاقے کا جائزہ لیا ، جس کے بعد عوام کی طرف سے ایک لمبے عرصہ سے کی جا رہی سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کی مانگ پوری ہونے اور ضلع کے دو مقامات پر اعلیٰ طبی سہولیات دستیاب ہونے کی امید بڑھ گئی ہے ۔
    
کل 11 اکتوبر کو وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے کاروار پہنچنے کے بعد مقامی ایم ایل اے روپالی نائک ، ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن اور دیگر محکمہ جاتی افسران کے ساتھ کاروار میڈیکل کالج کا معائنہ کیا ۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں طبی خدمات انجام دینے کے لئے 7 سوپر اسپیشالٹی شعبہ جات میں ماہرین سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں ۔ لیکن صرف ایک شعبہ کے لئے ماہر ڈاکٹر دستیاب ہوئے ہیں ۔ بقیہ شعبہ جات کے لئے نامزدگیاں جلد ہی کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں خدمات انجام دینے کے لئے ماہر ڈاکٹر نہیں آئیں گے تو 'نمہانس'، 'جئے دیوا' اور 'قدوائی' جیسے بڑے بڑے اسپتالوں سے ڈاکٹروں کو  'ہَب اینڈ اسپوک' طرز پر 'کریمس' میں نامزد کرنے کے سلسلے میں غور کیا جائے گا ۔ 
    
ڈاکٹر سدھاکر نے ضلع میں دستیاب طبی سہولتوں کے تعلق سے بتایا کہ ڈانڈیلی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) کا درجہ بڑھا کر تعلقہ ہاسپٹل کیا جا رہا ہے ۔ کیسل راک میں آروگیہ بندھو اسکیم کے تحت طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کاروار میں کریٹکل کیئر سروس اور ایم آر آئی اسکیاننگ کے لئے منظوری دی گئی ہے ۔ جوئیڈا ، انکولہ ، یلاپور، سداپور اور کاروار کے لئے موبائل کلینک کی سہولت دی جا رہی ہے ۔ کووڈ کے زمانے میں تمام اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس تعمیر کئے گئے ہیں ۔ کاروار اور سرسی میں آر ٹی پی سی آر لیباریٹری بنائی گئی ہے ۔  کچھ اسامیاں خالی ہونے کی بات معلوم ہوئی ہے اس پر تعیناتی کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔  
    
اس کے علاوہ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بہت سارے تعلقہ اسپتالوں میں ڈیالیسس مشیںیں موجود نہ ہونے کا پتہ چلا ہے ، اس کے تعلق سے مصدقہ معلومات حاصل کرکے ضرورت کے مطابق مشینیں فراہم کی جائیں گی ۔ دسمبر کے آخر تک ضلع کے تمام عام لوگوں کو آیوشمان کارڈ فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈی سی کو ہدایات دی گئی ہیں ۔ ضلع کے تمام تعلقہ اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں میں 'جنا اوشدھی کیندرا' لازمی طور پر قائم کرنے اور سرکاری اسپتالوں میں 30 تا 40 فیصد تک ہو رہی سیزیریئن زچگیوں کی تعداد کم کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو ہدایات دی گئی ہیں ۔ 
    
اس موقع پر ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری ، ایم ایل اے روپالی نائک ، آئی اے ایس آفیسر ڈی رندیپ ، ضلع ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن ، ضلع پنچایت سی ای او پریانگا ایم وغیرہ موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔