کیااترکنڑا میں کورونا کی تیسری لہر کی شروعات ہوچکی ہے؟:ایکٹیو معاملات میں مسلسل اضافہ ؛ ہوم آئسولیشن کی تعداد میں بھی بڑھوتری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st August 2021, 8:32 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:2؍اگست (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں دن بدن کورونا مریضوں میں اضافہ ہونے سے پھر ایک بار عوام میں دہشت پیدا ہورہی ہے۔پچھلے تین دنوں سے متاثرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہاہے۔ ریاست کے 8اضلاع میں کورونا کے متاثرین میں اضافہ دیکھا جارہاہے،اترکنڑا ضلع بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔حال ہی میں  ٹرانسپورٹ محکمہ کی بسوں  اور پرائیویٹ سواریوں کی نقل وحمل شروع ہوئی تھی اور سیاحتی مراکز پر بھی تھوڑی بہت ہلچل نظر آرہی ہے، اب سوال یہ پیدا ہورہاہے کہ کیا اس طرح کی آزادی سے  دیگر اضلاع کے مریضوں سے ضلعی عوام بھی متاثر ہونگے ؟۔

اترکنڑا ضلع میں سنیچر کو 75لوگ کورونا  سے متاثرہوئے ہیں ۔ پچھلے تین دنوں سے یہ تعداد 72تھی جب کہ جمعہ کوپوزیٹیو آنے والوں کی تعداد 50سے زائد تھی تو بڑھتے بڑھتے 75تک پہنچی ہے۔ یعنی دن بدن متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اس کے علاوہ پچھلے تین چار دنوں سے اموات کی تعداد بھی دو کے قریب ہی ہے۔ اسی طرح ہوم آئسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے تو ایکٹیو کیس بھی بڑھ رہے ہیں۔ ان سب وجوہات کی بنا پر سوال پیدا ہورہاہےکہ کیا کورونا کی تیسری لہر شروع ہوچکی ہے؟

کاروار میں 10،انکولہ میں 14،کمٹہ میں 16، ہوناور میں 17،بھٹکل میں 7،سرسی میں 6،سداپور میں 3، یلاپور اور جوئیڈا میں ایک ایک ایکٹیو معاملہ درج ہواہے۔ جہاں ایکٹیو کیسوں میں اضافہ ہورہاہے وہیں مرنے والوں کی تعداد میں بڑھوتری عوام میں دہشت پیدا کررہی ہے ۔ ہوناور  میں دولوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 730ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔