کاروار: سرکاری اسپتالوں کے ڈیالسس شعبہ کے عملے کو چار مہینوں سےنہیں ملی تنخواہ : حکومت سے  فوری حل کرنے کا مطالبہ ورنہ احتجاج  کا انتباہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th October 2021, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:12؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)چار مہینوں سے باقی تنخواہ سمیت مختلف مطالبات کوپورا کرنےسرکاری اسپتال ڈیالسس شعبہ کے عملے نے  محکمہ صحت پر دباؤ ڈالتےہوئے متنبہ کیا ہےکہ اگر    مانگیں 15دنوں میں پوری نہیں ہوئیں تو دھرناشروع ہوگا۔

اترکنڑا ضلع کےسبھی  9ڈیالسس مراکز کا 50سے زائد عملہ ڈی سی دفتر پر جمع ہوکر سرکاری رویہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی کے توسط سے حکومت کو میمورنڈم سونپا۔ ڈیالسس مرکز کے رشمی ارگیکر نے بات کرتےہوئےکہاکہ بی آر ایس صحت ادارے نے ہمیں کانٹراکٹ پر تقرر کیاتھا ، لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک امداد منظور نہیں کئے جانے کی بنا پر ہمیں جون سے ستمبر تک کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے۔ ایک سال کا پی ایف بھی ادا نہیں کیاگیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ افسران بھی کوئی توجہ نہیں دینے پر ناراضگی کا اظہارکیا۔ ماہانہ 17ہزارروپئے کی تنخواہ طئے کرتےہوئے جی ایس ٹی 18فی صد اور 1فی صدسروس ٹیکس کٹ کی جاتی ہے۔ ہمیں صرف 10ہزارر وپئے ہی ملتےہیں، انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ اتنے کم روپئے میں زندگی کیسے گزاریں۔ اور ایک عملے نےکہاکہ ریاست کے 23اضلاع میں 122مراکز کےلئے بی آر ایس ادارے کی جانب سے کانٹراکٹ کی بنیاد پر عملہ کا تقرر کیاگیا ہے، چند اضلاع میں تنخواہیں ادا کی گئی ہیں، لیکن یہاں سرکار اور ایجنسی کے درمیان پیچیدگی پیدا ہونے سے عملہ مشکلات میں گھر گیاہے۔ ہم نے کووڈ کے دور میں بھی جان کی پرواہ نہ کرتےہوئے خدمات انجام دی ہیں۔ خصوصی بسوں کا انتظام کرتےہوئے ہمیں کام لیاگیا ، دوگنا کرایہ ہم نے اداکیاہےلیکن ڈیالسس مرکز کو بند ہونےنہیں دیا۔ آج ہماری حالت دیکھئے کیا ہوگیا ہے، ہمیں اپنا کام چھوڑکر اپنے مطالبات منوانے کےلئے یہاں آنا پڑاہے، حکومت ہمارے مسائل پر توجہ دینے کی مانگ کی ۔

کاروار کے میڈیکل سائنس سنٹر میں کل 8ڈیالسس مشینیں ہیں جن میں سے 5کام کررہی ہیں تو 3درستی میں ہیں۔ ماہانہ 700 افراد  کا ڈیالسس کیاجاتاہے، ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں 4مشینیں ہیں جہاں 300سے 400لوگوں کا اور دو مشینوں کے ذریعے قریب 200لوگوں کا ڈیالسس کیاجاتاہے۔ اتنی محنت کے باوجود ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیاجارہاہےہمیں تنخواہ نہیں دینےکی شکایت کی۔ اس موقع پر ڈیالسس کے مریضوں نے بھی عملےکے ساتھ کھڑے ہوکر اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈیالسس شعبہ کے یشودھا، سلوینس، رولنی وغیرہ موجود تھیں۔

اہم مطالبات:تنخواہ، پی ایف اور ای ایس آئی کی رقم منظور کی جائے۔ بی آر ایس معاہدے کی پوری جانکاری دی جائے۔ بی آر ایس معاہدہ رد ہوتاہے تو این ایچ ایم کے تحت تقررنامہ دیاجائے ۔ اگر دوسری ایجنسی کے ساتھ معاہدہ ہوتاہے تو حالیہ عملے کو جاری رکھاجائے۔ این ایچ ایم /اے آر ایس کے ذریعے ملازمت تقرری کا پروانہ دیاجائے۔ عملے کو یکساں تنخواہ دی جائے۔

اس موقع پر کاروار کے سماجی کارکن ،جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نایک ڈیالسس شعبہ کے عملےکا ساتھ دیتےہوئے ان کی حمایت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاردیالسس عملہ کے مسائل کو حل کرے ورنہ سڑک پر اترکر احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔