کاروار: بارش سے نقصان اٹھانے والے دکانداروں کو سرکاری معاوضہ دیا جائے گا - کوٹا سرینواس پجاری  کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2022, 8:24 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 6 / اگست (ایس او نیوز) ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے کاروار میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے برسات اور سیلاب سے نقصان اٹھانے والے دکانداروں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔
    
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دکانداروں کے نقصان کی بھرپائی کے لئے معاوضہ دینے کی گنجائش نہیں تھی ۔ لیکن وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے وقت ہدایت دی ہے کہ گھروں کے ساتھ اگر دکانوں میں بھی پانی گھسنے سے نقصان ہوا ہے تو اس کا سروے کرکے دکانداروں کو بھی معاوضہ دیا جائے ۔ اس تعلق سے دو تین دن کے اندر باقاعدہ حکم جاری ہونے کی توقع ہے ۔ اس مرتبہ ریاستی حکومت نے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کے لئے پہلے سے موجود قوانین میں کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کی گنجائش پیدا کی ہے۔ 
    
وزیر موصوف نے بتایا کہ 108 ایمبولینس کا کام کاج چلانے والی ٹھیکیدار کمپنی اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طریقے سے ادا نہ کرنے کی وجہ سے بہت ساری شکایات مل رہی ہیں ۔ جیسے کہ کس نمبر پر رابطہ کرنا یہ پتہ نہیں چلتا ، گاڑی پر ڈرائیور ہے تو ڈاکٹر نہی، ڈاکٹر ہے تو پھر ڈرائیور غائب اور جب دونوں حاضر ہیں تو پھر گاڑی خراب ہوجاتی ہے ۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیر صحت کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جائے گی ۔ عوام کی سہولت کے لئے ٹول فری نمبر بھی جاری کرنے کے تعلق سے غور کیا جا رہا ہے۔    

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی