گوکرن مندر انتظامیہ کی منتقلی کی کارروائی مکمل : مہابلیشور مندر اب رام چندر پورمٹھ کے ہاتھوں سے نکل کر کمیٹی کی نگرانی میں پہنچ گئی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th May 2021, 3:29 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن:9؍ مئی (ایس اؤ نیوز)سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامےکےتحت  گوکرن مہابلیشور مندر انتظامیہ  کی منتقلی کی کارروائی سنیچر کو مکمل ہوئی ۔مندر انتظامیہ کے  افسر جی کے ہیگڈے نے کمٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر ایم اجیت کو اختیارات منتقل کئے۔  ریاستی حکومت نے یہ مندر رام چندر پور مٹھ کی نگرانی میں دی تھی جس کے خلاف مندر پجاری نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کےخلاف فیصلہ سناتے ہوئے پجاری کے حق میں فیصلہ  سنایا ، عدالت  نے کہاتھا کہ رام چندر پورمٹھ سے گوکرن کے  مندر کو آزاد کیاجائے اور ایک آزاد کمیٹی کی نگرانی میں اس کو دیاجائے۔ اسی کے تحت یہ کارروائی  مکمل ہوئی ۔

مندر کے زیورات، منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد ، رقم، بینک اکاؤنٹس وغیرہ کی مکمل جانچ پڑتال کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اجیت نے اپنی تحویل میں لیا۔ اس کے بعد اےسی نے بتایا کہ فی الحال مندر معاملات حسب دستور جاری رہیں گے۔ مندر کی نگرانی مقامی روینیو افسر کریں گے۔ کووڈ کے چلتے بھگتوں کو پوجا کی اجازت نہیں ہوگی۔ آگے کیا کچھ کرنا ہے  اس سلسلےمیں کمیٹی غورو فکر  کرنے کے بعد فیصلہ لے گی۔

اس دوران اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ملئی موگیلن  نے  مندر کا دورہ کرتےہوئے پوجا  پاٹ بھی  کی پھر کمیٹی کے دیگر افراد کے ساتھ  بات چیت کی۔ کمیٹی کے ممبران مہابل اپادھیا، دتاتریہ ہیرے گنگے ، پرمیشور کارکانڈے ، تحصیل افسر کے ایس گونڈا، پی ایس آئی نوین نائک موجود تھے۔

مندر انتظامیہ کے سابق نگراں کار جی کے ہیگڈے نے بتایاکہ پچھلے 13برسوں میں مندر کی کافی ترقی ہوئی ہے۔ مندر اکاؤنٹس کی رقم بینکوں میں جمع ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کرناٹکا بینک میں 1.57کروڑ روپئے جمع ہے ۔ اس کے علاوہ 1.19کروڑروپئے بطور ضمانت رکھے ہوئے ہیں۔ کل 2.76کروڑ روپئے بینک میں ضمانت کے طورپر رکھے گئے ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ میں 54.24 لاکھ روپئے جمع ہیں ۔ ابھی تک 60لاکھ روپئے سے زائد خرچ کرتے ہوئے عوام کے لئے امرتانند میں کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔