کاروار : آئندہ ریوینیو انسپکٹر اور ولیج اکاونٹنٹ کو اپنا مقام چھوڑنے کی اجازت نہیں رہے گی 

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2022, 9:15 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،28؍ ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت میں محکمہ مالگزاری (ریوینیو) کے انڈر سیکریٹری ہریش کی طرف سے ضلع ڈپٹی کمشنروں کو جاری کی گئی ہدایت کے مطابق آئندہ ریوینیو انسپکٹر اور ولیج اکاونٹنٹ کو اپنے مقام تعینات کے سرکل سے باہر جانے کی اجازت نہیں رہے گی  اور اگر اس حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر ان کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔
    
گرام پنچایت سطح پر ولیج اکاونٹنٹس اور ہوبلی سطح پر ریوینیو انسپکٹرس اور نائب تحصیلداروں کو تعینات کیا جاتا ہے ۔ مگر ولیج اکاونٹنٹس اور ریوینیو انسپکٹرس اپنے مقام پر موجود نہ رہنے کی وجہ سے عوام کو دفتری اوقات میں اپنے مسائل حل کرنے میں دشواری پیش آتی ہے ۔ اور دستاویزی ضروریات پورے کرنے کے لئے عوام کو بار بار دفتروں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں ۔ اس پس منظر میں حکومت کی جانب سے ان افسران کو لازمی  طور پر اپنے مقام پر موجود رہنے کے  تاکیدی احکام جاری کیے گئے ہیں۔ 
    
تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس ضمن میں وہ جائزہ لیتے رہیں اور کسی کے تعلق سے شکایت موصول ہونے پر ضلع ڈپٹی کمشنر کو اپنی رپورٹ کے ساتھ متعلقہ افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئے سفارش روانہ کریں ۔ اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اگر ولیج اکاونٹنٹ یا ریوینیو انسپکٹر اپنے مقام پر موجود نہ رہنے کی وجہ سے عوام کو دشواری پیش آنے کی بات سچ ثابت ہوتی ہے تو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ عملہ کے خلاف  ضابطہ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال بھی 12 ربیع الاول کو نکالا جائے گا عید میلادالنبی ﷺ کا شاندار جلوس؛ مرکزی عید میلاد کمیٹی کا اعلان

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی ١٢ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ منائی جائے گی اوراس پرمسرت موقع پر شہر میں شاندار جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس باربھٹکل میں ١٢ ربیع الاول 28 ستمبر بروز جمعرات کو ہے۔  اس بات کی اطلاع مرکزی عیدمیلاد ...

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

اے پی سی آر اُترکنڑا وفد کا کاروار جیل دورہ؛ ایک شخص کو دلائی گئی رہائی

اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیویل رائٹس (اے پی سی آر) کے ایک وفد نے گذشتہ روز کاروار سینٹرل جیل کا دورہ کرتے ہوئے جیل کے اعلیٰ حکام سمیت قیدیوں سے بھی  بات چیت کی تھی، جس کے بعد جیل میں تین ماہ سے بند ایک قیدی کو جرمانہ ادا کرکے رہائی دلائی گئی ہے۔

بی جے پی کی ٹکٹ دلانے کے نام پر185کروڑ کا لین دین؛چیترا کے ساتھ آر ایس ایس کے 9 کارکن ملوث؛ کانگریس

دھوکہ دہی معاملہ میں حراست میں لی گئی چئیترا کندا پور نے کل 17 سے زائد لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے 23 لوگوں کو ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ان سے پیسے لیے۔ ٹکٹنگ کے اس کاروبار میں 40 لوگ ملوث ہیں۔ پارٹی ٹکٹ دلانے کے جھانسہ کے ذریعہ 185 کروڑ روپے لین دین کیا گیا ہے ۔ ٹکٹ دلانے کے ...