کاروار میں ماہی گیر خواتین کا احتجاج : میونسپالٹی افسران پر دوغلی پالیسی اپنانے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2019, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:20؍نومبر(ایس اؤ نیوز)شہر میں زیر تعمیر نئی مچھلی مارکیٹ کو لے کر میونسپالٹی کے افسران عدالت کو ایک اور ماہی گیروں کو ایک جانکاری دیتے ہوئے دھوکہ دے رہے ہیں، اس معاملے میں افسران دوغلاپن اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سابق رکن اسمبلی ، کانگریس لیڈر ستیش سئیل کی قیادت میں ماہی گیر خواتین نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج کیا۔

مچھلی مارکیٹ کے تعمیراتی کام کو شروع ہوئے تین برس بیت گئے ہیں، ابھی تک تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے۔ قومی شاہراہ 66کے کنارے   کڑی دھوپ میں بیٹھ کر مچھلی بیوپار کرنا مجبوری ہوگئی ہے، ہماری مشکلات کو کوئی حل نہیں کررہاہے۔ زیر تعمیرعمارت کے متعلق افسران کی باتیں سن سن کر بیزار ہوگیاہے، اور افسران بڑی چالاکی کے ساتھ باتوں کو گھما پھرا کر بتا رہےہیں۔ زیر تعمیر عمارت کی کچھ دکانوں کو لےکر عدالت میں مقدمے چل رہےہیں، اسی لئے تعمیراتی کام رکا ہواہے۔ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اپر ڈی سی ناگراج سنگریر کی صدارت میں بلدیہ افسران اور ماہی گیروں کے درمیان میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔ میٹنگ میں ایک خط بتایاگیا جس میں لکھا ہواتھا کہ مچھلی مارکیٹ میں عمارت میں خواتین ماہی گیروں کو بیٹھے کے لئے سہولت دی جائے گی۔ لیکن عدالت کو میونسپالٹی کی طرف سے دی گئی افی ڈیوٹ میں عمارت کا صرف نصف حصہ ماہی گیر خواتین کو دینےکی بات کہی گئی ہے، افسران اس معاملے میں دورخہ پن اپنانے کا الزام لگایاگیا ۔ جب انجنئیر آر پی نائک اور انجنئیر موہن راج جائے احتجاج پہنچے تو  خواتین ماہی گیروں نے میونسپالٹی افسر موہن راج اور شہری ترقیات کے انجنئیر آر پی نائک وغیرہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

دونوں کو سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے گرم کیا کہ آپ لوگ ماہی گیر خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کررہےہیں دوبارہ میٹنگ منعقد کرنےکی تاکید کی۔ اس موقع پر انجنئیر آ ر پی نائک نے کہا کہ یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے، بلکہ یہ معاملہ بلدیہ سے تعلق رکھتا ہے۔ بلدیہ انجنئیر موہن راج نے کہاکہ اگلے ہفتے اس سلسلے میں میٹنگ منعقد کرنے کا تیقن دیا۔ احتجاجی اپنی بات پر اڑے رہے تو ڈی وائی ایس پی شنکر ماریہال نے خود اس معاملےمیں میٹنگ منعقد کرنے کی بات کہی تو احتجاج ختم کرتےہوئے ماہی گیر خواتین نکل پڑے۔ خواتین ماہی گیر سنگھ کی صدر سوشلا ہری کنتر، بلدیہ ممبر موہن نائک، ماجالی گرام پنچایت صدر راجو تانڈیل، کانگریس لیڈر شمبھو شٹی ، چیتن ہری کنتر، گوریش ہری کنتر، ونایک ہری کنتر سمیت سیکڑوں ماہی گیر احتجاج میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔