کاروار میں ماہی گیروں کا سخت احتجاج جاری : ایم پی اور رکن اسمبلی کی تصویروں کو چپلوں کا ہار پہناکرکیا گیا سخت ناراضگی کااظہار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2020, 9:15 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:14؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)  شہر کے سمندری ساحل پر رابندر ناتھ ٹیگور بیچ کی توسیع کے خلاف ماہی گیروں نے سخت موقف کو اپناتے ہوئے دوسرےدن بھی  احتجاج جاری رکھا، جس کے دوران کاروار رکن اسمبلی اور بی جے پی ایم کے پوسٹروں کی بے حرمتی کی گئی اور اُن کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

کاروارکے بلٹ سرکل پر ماہی گیروں نے احتجاج کیا تو ڈی سی دفتر کے باہرعوام نے مظاہرہ کیا وہیں  سمندری ساحل پر ماہی گیر خواتین نے جمع ہوکرسخت احتجاج کیا، یعنی بیک وقت تین الگ الگ جگہوں پر حتجاج اور مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجیوں نے سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتےہوئے انصاف کا مطالبہ لےکر دھرنےپر بیٹھے ہیں۔ مچھلی مارکیٹ مکمل بند ہے اور احتجاجی مقامات پر   حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔

ماہی گیروں نے منگل کو مچھلی مارکیٹ بند رکھتے ہوئے  احتجاجی مظاہروں میں سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ ماہی گیروں  نے اپنے مطالبات کی حمایت نہ کرنے اور جائے احتجاج پر ان سے ملاقات نہ کرنے پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور مرکزی حکومت، ایم پی اننت کمار ہیگڈے اور رکن اسمبلی روپالی نائک کے خلاف ’اِڈلی سامبر اچھا ہے ۔ ۔۔بی جے پی سرکار لُچھا ہے ‘‘ کے  نعرے لگائے ۔ نعرے بازی سے بھی جب ل نہیں بھرا تو جبہ پہنا کر مقامی رکن اسمبلی روپالی نائک کا پوسٹر تیار کیا گیا، اسی طرح ساڑی پہنے  رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے پوسٹروں کو گوبر پوت کر ٹوٹی ہوئی چپلوں کا ہار ڈال کر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ خا ص کر ماہی گیر خواتین نے مرکزی حکومت ، رکن اسمبلی روپالی نائک ، رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے خلاف دل کھول کر لعنت ملامت کیں۔ اس موقع پر ایک خاتون نے کہاکہ جب اس کو (ایم ایل اے اور ایم پی ) کو ووٹوں کی ضرورت تھی تو ہر روز آکر ملتے اور گلے لگاتے تھے  ، آج جب ہم زندگی کے اہم موڑ پر ہیں، کوئی ہماری بات سننے نہیں آرہاہے۔ کیا ماہی گیروں کی کوئی عزت نہیں ہے ، ان کی قدر نہیں ہے   ماہی گیرلیڈروں نے ساگر مالا کی مخالفت کرتے ہوئے 16جنوری کو کاروار بند کا بھی اعلان کیاہے۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف  نعرے لگائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا نوجوان اُدیاور میں ہوئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی؛ علاج کے لئے مالی تعاون کی اپیل

بھٹکل مخدوم کالونی کا ایک نوجوان اُڈپی کے اُدیاور میں سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے اور اسے منی پال کستوربا اسپتال شفٹ کیا گیا ہے، نوجوان کی مالی حالت کمزور ہونے  کی وجہ سے علاج کے لئے  قریب تین لاکھ  روپیوں کی فوری ضرورت ہے۔ نوجوان کی شناخت سمیرسوکیری (34) کی حیثیت سے کی گئی ...

دبئی میں ایک سواری نے ایک شخص کو رونڈ ڈالا؛ مہلوک ایشیائی شخص کی شناخت ہنوز نہیں ہوپائی؛ پولس نے عوام سے کی تعاون کی اپیل

یہاں ایک سواری کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک ہوگیا مگر اُس شخص کی شناخت ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے اور یہ کون ہے، کس ملک یا کس  شہر سے ہے کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ یہ ایشیاء کے  کسی ملک سے تعلق رکھتا ہے۔

دبئی :شیرورگرین ویلی اسکول کے صدر ڈاکٹر سید حسن کی دختر دانیا کو ملا شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ آف ایکسلینس‘

عرب امارات میں بہترین ہمہ جہتی تعلیمی کارکردگی کے لئے طالب علموں کو دیا جانے والا ’’ہَرہا ئنیس شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ آف ایکسلینس“ امسال دانیا حسن کو تفویض کیا گیا ہے جس کا تعلق  بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شرور سے ہے۔

بھٹکل میں الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے موسوم ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح

   یہاں نوائط کالونی میں  دبئی کے معروف تاجر جناب عتیق الرحمن  مُنیری کی طرف سے ان کے والد مرحوم الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے منسوب ایک ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا جس میں بھٹکل کی سرکردہ شخصیات سمیت علماء و عمائدین   موجود تھے۔