اترکنڑا ضلع میں 13طلبا ، 7لکچررس اور ایک عملے کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو : فائنل ائیر کے 5204 طلبہ و اسٹاف کی جانچ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th November 2020, 8:14 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ڈگری کالجوں کی شروعات کے لئے فائنل ائیر کے طلبا و طالبات کو کورونا وائرس کی جانچ لازمی قرار دے کر متعلقہ کالجوں میں جانچ کرنےکے بعد ضلع بھر میں 13طلبا ، 7ڈگری کالج لکچررس اور ایک غیر تدریسی عملے کو کورونا وائرس پوزیٹیو رپورٹ موصول ہوئی ہے، رپورٹس پوزیٹیو آنے سے کالج شروعات کے لئے قابل تشویش مانا جارہاہے۔

ریاستی حکومت نے ڈگری کالج میں فائنل ائیر کے طلبا و طالبات کو آف لائن کلاسس شروع کرنے کا حکم جاری کرتےہوئے کالج حاضری کے لئے طلبا ، لکچررس اور غیر تدریسی عملے کی کووڈ-19جانچ لازمی قرار دیا تھا۔ جس کے مطابق متعلقہ مقامات کے کالجوں میں ان سبھی کے تھوک کے سیمپل لئے جانے کے بعداس کا پتہ چلا ہے۔

ضلع میں فائنل ائیر کے کل 5204طلبا اور 1044تدریسی و غیر تدریسی عملے کے سیمپل لئے گئے تھے۔ جن میں 13طلبا ، 7لکچررس اور ایک عملے کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ گرچہ 6248افراد میں سے 21افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آنا کوئی قابل ذکر تو نہیں ہے لیکن ایک عرصے کے بعد ڈگری کالجوں کی شروعات کے موقع پر طلبا ، لکچررس اور عملے کی رپورٹ پوزیٹیو آنے سے  تشویش ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

ضلع میں کل 25ہزار طلبا فائنل ائیر میں زیر تعلیم ہونے کا اندازا لگایا گیا ہے۔ جن میں سے فی الحال  صرف 6ہزار طلبا ہی آف لائن کلاسس میں شریک ہورہے ہیں، کیونکہ سبھی طلبا کی رپورٹ ابھی تک نہیں ملنے سے حاضری میں کمی بتائی جارہی ہے۔

ضلع میں کورونا معاملات میں اضافہ :اترکنڑا ضلع میں پیر کو کل 37کورونا پوزیٹیو رپورٹ موصول ہونے سے کورونا پوزیٹیو کی کل  تعداد 13649ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کاروار میں کورونا سے ایک کی موت ہو ئی ہے، اب تک کورونا سے مرنے والوں کی ضلع میں تعداد 175ہوگئی ہے۔ اسی طرح پیر کو ضلع  میں 18لوگ کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ضلع میں  ابھی تک کل 1231لوگ صحت یاب ہوکر گھر لوٹے ہیں۔  ضلع میں 243معاملات زیر علاج ہیں تو 103اسپتال میں تو 140ہوم آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔