کاروار: لالچ میں مبتلا ہو کر عوامی نمائندوں سے سوال پوچھنے کے حق سے دستبردار نہ ہونے عوام سے ضلعی منصف کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2019, 10:22 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:25؍جنوری (ایس او نیوز) انتخابات میں حرص وطمع کا شکار ہوکر منتخب عوامی نمائندوں سے سوال پوچھنے کا اپنے  حق سے دستبردار نہ ہونے  ضلعی  منصف ٹی جی شیو شنکر گوڈا نے رائے دہندگان کو صلاح دی۔  وہ یہاں بھارت الیکشن کمیشن ،اترکنڑا ضلع انتظامیہ ، کرناٹکا حقوق انسانی کمیشن اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے اشتراک سے جمعہ 25جنوری کو کاروار کے ضلع رنگ مندر میں منعقدہ  قومی یوم ِ رائے دہندگان اور عالمی یوم انساننی حقوق کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

فاضل جج نے ووٹرس کو بیدار کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے دوران امیدوار بہت سارے وعدے بھروسے کرتے ہوئے لالچ دیتے ہیں، اگر ووٹر ان کے جال میں پھنس گئے  اور ان کے لالچ میں مبتلا ہوئے تو آئندہ اقتدار اور اختیار کے پانچ برسوں میں آپ  ترقی کے متعلق سوال کرنے کا اپنا  حق کھو دیں گے۔  جو بھی عوامی نمائندے لالچ ، حرص کی بنیاد پر جیت حاصل کرتے ہیں وہ کبھی عوامی حقوق کی ذمہ داریوں کو ادا نہیں کرتے۔ بھارت کے ہر ووٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی تبدیلی کے لئے انتخابات میں حصہ لے ۔انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف ملک کی ترقی کی خاطر بے خوف و نڈرہوکر انتخابات میں شریک ہونے کی ضرورت ہے، جس کے لئے ملک کے نوجوانوں کو  تیار ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہاکہ اس دوران آپسی عزت   کو باقی رکھتے ہوئے انسانی اقدار پر عمل کریں اور ہرایک کے حقوق کا احترام کریں ۔ انہوں نے اپیل کی  کہ  کسی بھی حال میں  قانون کی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے انتخابات کے دوران سوشیل میڈیا پر شائع ہونے والی خبریں ، پوسٹ ہونے والی موافق و مخالف خبروں کے متعلق نوجوانوں کو  بیدار رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ  اس طرح ایک صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے   ملک میں جاری ای وی ایم انتخابی نظام کو بہت ہی ایماندارانہ اور شفاف ہونےکی بات کہتے ہوئے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی بات کہی۔ الیکشن میں شریک ہوتے ہوئے ایک مضبوط ومستحکم بھارت کی تشکیل کرنے  میں ساتھ دینے کی بھی اپیل کی۔

سنئیر سول جج اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری ٹی گوندیا نے خصوصی مقالہ پیش کیا۔ سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالج کی پرنسپال کلپنا کیروڈیکر نے حلف دلوایا۔کاروار اے سی ابھیجن نے استقبال کیا،  تحصیلدار آر وی کٹی نے شکریہ اداکیا۔  ضلع ایس پی ونایک پاٹل اور ایڈیشنل  ڈی سی ڈاکٹر سریش ایٹنال موجود تھے۔

پروگرام میں بہترین بلاک آفیسر اور سویپ کی جانب سےانتخابی نظام کے متعلق  منعقدہ مختلف مقابلہ میں جیت حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازاگیا۔ پروگرام سے قبل ضلع ڈی سی دفتر سے ضلع رنگ مندر تک رائے دہندگان بیداری ریلی نکالی گئی جس میں قریب ایک ہزار طلبا وطالبات شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔