کاروار: کورونا کی وجہ سے  شادی کے منڈپ کے بجائے شمشان پہنچ گیا نوجوان

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2021, 3:30 PM | ساحلی خبریں |

کاروار ،4؍ مئی (ایس او نیوز) شہر کے نندن گدّا میں دل کو چھلنی کرنے والا ایک منظر دیکھنے کو ملا جس میں 4 مئی کو جس نوجوان کی شادی طے تھی وہ کورونا کی وجہ سے 3 مئی کو چتا پر جلائے جانے کے لئے شمشان پہنچ گیا۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان پونہ کی ایک کمپنی میں ملازم تھا۔ چونکہ شادی کی تاریخ طے ہوگئی تھی اس لئے تیاریوں کے لئے وہ ایک مہینے قبل اپنے گھر لوٹ آیا تھا۔ مگر پچھلے کچھ دنوں سے اس کی طبیعت خراب چل رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے کورونا کا شک جتاتے ہوئے ٹیسٹ کرنے کا مشورہ دیا، چونکہ شادی کے دن قریب تھے اس لئے اس نے گھر پر ہی رہ کر تشخیص کے بغیر ہی علاج کرنے کو ترجیح دی۔

    کل جب سانس کی تکلیف ناقابل برداشت ہوگئی تو اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں جانچ کرنے پر کورونا پوزیٹیو ہونے کا معاملہ کنفرم ہوگیا۔ اسی دوران اس کو کووڈ سینٹر میں داخل کرکے علاج کرنے کی کوشش کی گئی مگر معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا اور اس نوجوان نے اسپتال کے بستر پر دم توڑ دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...