کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک دلت مخالف ہے: دلت سنگھرش سمیتی کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st January 2020, 7:41 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:21؍جنوری(ایس اؤ نیوز) دلت افسران اپنی سرکاری  خدمات کو بہتر اندازمیں انجام دینے کے باوجود انہیں نشانہ بنا کر ان کے  بے وجہ تبادلے کرتےہوئے رکن اسمبلی روپالی نائک دلت مخالف پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا دلت سنگھرش سمیتی کے ریاستی سنچالک دیپک کوڈالکر نے الزام لگایا۔

ضلع پتریکابھون میں پیر کو پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے دیپک نے کہاکہ حالیہ دنوں میں ضلع سے دلت افسران کے کچھ زیادہ ہی  تبادلے کئے جارہے ہیں۔ کریمس ڈائرکٹر ڈاکٹر شیوانند دوڈمنی پر کچھ لوگ رشوت خوری کا الزام لگائے ہیں۔ اگر وہ رشوت خور ہوتے تو میڈیکل کالج کی اتنی بڑی عمارت ہی نہ ہوتی ، ان سے کسی ایک مریض کو بھی تکلیف نہیں پہنچی ہے، بہترین عمارت تعمیر کرتےہوئے خدمات انجام دینےو الے دوڈمنی کا رکن اسمبلی نے تبادلہ کیا ہے۔ سرکاری انجنئیرنگ کالج کے پرنسپال نتیانند کی بھی یہی حالت کی جارہی ہے۔ کچھ لوگ انہیں خاطی قرار دے رہے ہیں، رکن اسمبلی روپالی نائک ڈی سی ایم کے سامنے ہی پرنسپال کو ایک لہجے میں گالیاں دی ہیں، پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی پی آئی ، ذرائع ابلاغ محکمہ کے افسرکا بھی رکن اسمبلی نے تبادلہ کرایا ہے۔

ایک شفاف انتظامیہ دینے کے بجائے رکن اسمبلی اور ان کی  بی جے پی سرکار تبادلوں کو ہی ایک دھندہ بنا لی ہے۔ سیلاب  سے ہوئے نقصانات کی بھرپائی کے لئے منظور ہوئے کروڑوں روپئےکا معاوضہ رکن اسمبلی ٹینڈربلائے بغیر راست ٹھیکداروں کو کام دے رہے ہیں۔ اصول کے مطابق پسماندہ طبقے کے ٹھیکداروں کو ملنے والا کام بھی نہیں مل پارہاہے۔ کچھ ماہ پہلے میرے کئے ہوئے کام کو خستہ بتاتے ہوئے دوسرے مقام منتقل کئے جانےکا الزام لگایا ۔ ضلع صدر ایس فکیرپا نے پریس کانفرنس میں کہاکہ نقل کرنے نہیں دینےکی وجہ سے انجنئیرنگ کالج کے پرنسپال کا تبادلہ کیاگیا ہے۔ بھٹکل کے سونارکیری اسکول کے اساتذہ کے جوڑےکو ہراساں کیا جارہاہے۔ ضلع میں دلتوں  پر ہونے والے استحصال کے متعلق کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کسی بھی دلت کا منتخب نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہےہیں۔

دیپک نے اٹراسٹی قانون کے غلط استعمال سے انکار کرتےہوئے کہاکہ ہم کبھی اس کا غلط استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ اس سلسلے میں بھی جھوٹ بولا جارہاہے، حالیہ دنوں میں دلت افسران کو ٹارگیٹ کرتےہوئے اے سی بی کے ذریعے انہیں پھنسانے کی کوشش کئے جانے کا الزام لگایا۔ گدگ، بلاری علاقے میں بیڈجنگم طبقے کے نام پر سرسی میں جھوٹی ذات سرٹیفکٹ حاصل کی جارہی ہے اس تعلق سے جانچ کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس میں بسوراج سنگمیش، گھارو مانگیریکر، دنڈپا بنڈی وڈر، ششی کانت، سچن بورکر، واسو ڈاونگیرہ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...