کاروار: نشے میں دھت نوجوانوں نے کیاپولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2019, 10:38 AM | ساحلی خبریں |

کاروار 11/دسمبر (ایس او نیوز) کاروار کی سڑکوں پر آج کل رات کے وقت آنے جانے والوں کو ایک طرف آوارہ کتوں کے جھنڈ سے خطرہ لاحق ہوتا ہے تو دوسری طرف جگہ جگہ نشے میں دھت نوجوانوں کی ٹولیاں نظر آتی ہیں۔ان دونوں میں سے کون کس پر کب حملہ کرے گا یہ کہنا مشکل ہوگیا ہے۔

اتوار کی شب میں ایسی ہی ایک واردات بیت کول میں نیشنل ہائی وے کے قریب ایک دکان کے سامنے پیش آئی جہاں پر شراب کے نشے میں بدمست چار نوجوانوں نے ایک پولیس اہلکار پرمعمولی سی بات پرحملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا۔

 بتایاجاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈاگ اسکواڈ کا اہل کار روی راج مڈیوال چیتّا کول میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گیا ہوا تھا۔ وہاں سے اپنے بھائی کے ایک رشتے دار کے ساتھ وہ ہائی وے پر واقع دکان سے سوڈا لینے کے لئے پہنچا تو دکان کے قریب نشے میں مدہوش نوجوانوں کی ایک ٹولی نے اسے موٹر بائک وہاں قریب میں پارک کرنے سے منع کردیا۔ روی راج نے ذراسی دور پر جب بائک پارک کرنے کی کوشش کی تو چار نوجوانوں کی ٹولی نے اس کے پاس آکر بلاوجہ جھگڑا شروع کیا۔ اور اسے بائک سے کھینچ کر اس کے سرپر پتھر سے حملہ کردیااور ایک ساتھ سب نے مل کر روی راج اور شیوناتھ کے ساتھ مار پیٹ شروع کی۔ پھر ایک بہت بڑا پتھر اس کے سر پر ڈال کر اسے ہلاک کرنے کی کوشش کی مگر روی راج کے ساتھی شیواناتھ نے اسے بروقت گھسیٹ لیا جس سے وہ پتھر کی زد میں آنے سے بچ گیا۔

 زخمی روی راج کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کے سر پر گہری چوٹ لگی ہے اور زخم پر 8 ٹانکے لگے ہیں۔ چار میں سے دو ملزمین دیپک بابریکر اور سائناتھ مراٹھے کو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسران نے گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ دوسرے مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

شہر میں شراب اور منشیات کے عادی نشے بازوں کی غیر سماجی سرگرمیوں اور چوری اور لوٹ کے واقعات سے عوام ایک طرف پریشان ہیں تو دوسری طرف نشے بازوں کو بااثر افرادکی حمایت حاصل رہنے کے بارے بھی میں چہ میگوئیاں سنائی دے رہی ہیں۔ تازہ واردات میں ایک پولیس اہلکار پر نشے بازوں کی طرف سے جان لیوا حملہ کیے جانے کے بعد بھی خود پولیس نے ان پر معمولی دفعات کے تحت کیس دائر کیا ہے، جس سے لوگوں کو شبہ ہورہا ہے کہ شاید ملزموں کی حمایت میں کوئی سیاسی دباؤ پڑا ہے جس کی وجہ سے پولیس بھی لاچار ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...