کاروار: موسم باراں میں کہیں بھی مصنوعی سیلاب کوپیدا ہونے نہ دیں، 24گھنٹوں میں رکاوٹوں کو دور کریں : ضلع نگراں کاروزیر کی آئی آر بی افسران کو سخت ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd June 2022, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:22؍ جون   (ایس اؤ نیوز)قومی شاہراہ فورلین کی تعمیر ی کاموں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں مصنوعی سیلاب کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 22جون تک جہاں جہاں بارش کا پانی بہنے کےلئے رکاوٹیں ہیں ان سب کو دور کرنے اور پانی آسانی کے ساتھ بہہ کر سمندر میں جاملنے کا انتظام کرنے  ضلع نگراں وزیر کوٹاشری نواس پجاری نے آئی آر بی کمپنی افسران کو سخت تاکید کی۔

ڈی سی دفتر ہال میں  ماقبل مانسون پیشگی تیاری اقدامات اور دیگر لوازمات کے متعلق منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ ساحلی پٹی سے گزرنے والے قومی شاہراہ پر فورلین کے تعمیری کاموں کی وجہ سے جہاں تہاں بارش کا پانی جمع ہونے اور بہنے میں مسائل پیدا ہونےکے متعلق شکایتیں موصول ہوئی ہیں، مصنوعی سیلاب کی صورت حال پیدا ہونے سے راہ گیروں اور سواروں کاگزرنا محال ہورہاہے۔ بدھ سے پہلے پہلے یعنی 22تک سبھی رکاوٹوں کو دور کرتےہوئے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔ بارش کے موسم میں سیلاب، پہاڑوں کا کھسکنا جیسے سماوی حادثات ہونےو الے مقامات پر پیشگی اقدامات کو جلدی مکمل کرلیں۔ کہیں پر عوام کو چلنے پھرنےمیں مشکلات پیش آتی ہیں تو 24گھنٹوں میں اس کی درستی ہو۔ جن برجوں کے تعمیری کام جاری ہیں انہیں جلد سے جلد ختم کرتےہوئے عوام کو سہولت عطا کرنےمحکمہ آب پاشی کے افسران سے کہا۔

ضلع میں 75ہزارہیکڑ زرعی زمین ہے۔ ابھی تک 25000ہزار ہیکڑ زرعی زمین پر بیج بوئےگئےہیں، زراعت کے متعلق کسانوں کے لئے ضروری کھاد، مشنیں وغیرہ بہم پہنچائیں انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اس کا خاص خیال رکھنے کہا۔  میٹنگ میں کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک ، ڈی سی ملئی مہیلن وغیرہ موجود تھے۔

بجلی کا مسئلہ ہرسال رہتاہے:ضلع نگراں کارو زیر نے افسران کو ہدایت دی کہ ہرسال بارش کے موسم میں بجلی کا مسئلہ سردر د بنا رہتا ہے  لیکن اس مرتبہ پیشگی طورپر انتظامات کئےجانے سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو ۔ افسران ضلع انتظامیہ  کا خیال رکھتےہوئے عوامی مفاد میں کام کریں کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اس طرح کی تیار ی کرنے کہا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔