ہائی وے زونل آفس کو کاروار سے یلاپور منتقل کرنے ڈسٹرکٹ انچارج وزیر ہیبار کی کوشش : کیا اُترکنڑا کی تقسیم کے ساتھ ضلعی مرکز کے لئے سرسی اور یلاپورمیں مقابلہ شروع ہوگیا ہے؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th October 2021, 7:14 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :13؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کاروار میں قائم  نیشنل ہائی وے زونل ٹاسک فورس انجنئیر کے دفتر کو یلاپور لےجانے  ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبار نے ریاستی آب پاشی وزیر کو خط لکھنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی  کہا جارہا ہے کہ ضلع اُترکنڑا کو تقسیم کرنے اور  گھاٹ والے ضلع کے لئے   ضلعی مرکز سرسی کو یا یلاپور  کو  بنائے جانے کو لے کر بھی مقابلہ شروع  ہوچکا ہے۔

بغیر تاریخ والے اس خط نمبر 264/2021میں کہاگیا ہےکہ اترکنڑا ضلع کے کاروار میں  قائم  ہائی وے ٹاسک فورس انجنئیر زونل  آفس کی تحویل میں ساحلی پٹی کی شاہراہ نہیں آتی ہیں اور اس علاقے میں ہائی وے کی نگرانی ضروری نہیں ہے۔ متعلقہ ہائی وے زونل آفس کو عہدوں سمیت ضلع کے  مرکزی مقام یلاپور کو منتقل کرنا ضروری ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ  منتقلی سے علاقے کی شاہراہوں کی نگرانی ٹھیک طرح سے ہوگی یہ بھی لکھا گیا ہےکہ اس سلسلےمیں متعلقہ محکمہ کو آرڈر جاری کیا جائے۔

ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبار کے خط کی وجہ سے ضلع میں ملے جلےبیانات کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ بہت سارے لوگوں نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئےپوچھا ہے کہ گھاٹ کے اوپر والا کوئی عوامی نمائندہ وزیر بنتاہے تو کاروار میں موجود دفاتر کو گھاٹ کے اوپر  لےجانے کی کیا وجہ ہے؟اس سے قبل سرسی کے رکن اسمبلی  وشویشورہیگڈے کاگیری جب  ضلع نگراں کار وزیر تھے تو کاروار اور ہلیال سے کئی دفاتر کو سرسی منتقل کیاتھا۔ کاگیری نے کہا تھا کہ  سرسی ضلعی مرکز ہے اور  وہاں سے بہتر طورپر انتظاماتی امور کی نگرانی ہوسکتی ہے اس لئے  دفاتر کو کاروار سے سرسی  منتقل کیاگیا ہے۔ اب یلاپور سے تعلق رکھنے والے  شیورام ہیبار کے لئے  یلاپور ضلعی مرکز بن گیا ہے، اسی لئے انہوں نے  ہائی وے زونل آفس کو یلاپور منتقل کرنےکی اپیل کی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ  ابھی تو  صرف ابتداء  ہوئی ہے آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیا۔ لوگوں کی مانیں تو  آئندہ دنوں میں کئی دفاتر کاروار سے یلاپور  منتقل کیا جائے گا۔ عوامی سطح پر الزام عائد کیا جارہاہےکہ ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبار بھی کاگیری کی راہ چل رہےہیں۔

سرسی اور یلاپور کے درمیان مقابلہ ؟:بہت پہلے سرسی علاقے کے چند سیاست دانوں نے ضلعی مرکز کاروارکے تعلق سے بتایا تھا کہ کاروار  دیگر تعلقہ جات کے لئے کافی دورہے، اس لئے ضلع اُترکنڑا کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی ۔ اب تقسیم کی جدوجہد سرسی تک محدود ہوگئی ہے۔ ضلعی مرکز کےلئے  سرسی کے خلاف یلاپور سمیت گھاٹ کے اوپر والے تعلقہ جات مقابلے میں ہیں۔ اگر ضلع کی تقسیم ہوتی ہے تو یلاپور گھاٹ کے اوپر والے تعلقہ جات کےلئے مرکزی مقام ہے اس بنا پر یلاپور کو ہی ضلعی مرکز بنانے کی آواز لگائی جارہی  ہے تو اس کے خلاف سرسی میں کئی ضلعی دفاتر ہیں سرسی کو ہی ضلعی مرکز بنانے کی حمایت میں بھی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔سرسی کے عوام کو شبہ ہےکہ اب یلاپور کو ضلعی دفاتر منتقل کرتےہوئے مستقبل میں یلاپور کو ہی ضلعی مرکز بنانے کےلئے شیورام ہیبار نے  تیار  ی شروع کردی  ہے۔ اسی طرح دفاتر کی منتقلی ہوتی رہی تومستقبل میں  ضلعی مرکز کے لئے سرسی کویلاپور کڑا مقابلہ دےسکتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔