کاروار میں ضلع انچارج وزیر ششی کلا جولّے نے کیا خاتون کی ادارت میں شائع ہونے والے کنڑا روزنامے ’نوڈی جینو‘ کے رسم اجراء کی خوبصورت تقریب

Source: S.O. News Service | Published on 26th October 2019, 5:03 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 26/اکتوبر(ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کی ادارت میں شائع ہونے والے کنڑا روزنامے ’نوڈی جینو‘ کا اجراء وزیر برائے بہبودیئ اطفال و خواتین اور ضلع انچارج ششی کلا جولّے اور کاروار۔انکولہ کی رکن اسمبلی روپالی نائک کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

 شہر میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطے میں واقع ضلع انچارج وزیر کے دفتر میں رسم اجراء کی خوبصورت تقریب انجام دی گئی۔ اس موقع پروزیر ششی کلا جولّے نے روز نامے کی ترقی اور مقبولیت کے لئے نیک تمنّاؤں کا اظہار کیا۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ’نوڈی جینو‘ اخبارصحافتی دنیا میں اپنے پچاس سال پورے  کرنے جارہا ہے اور یہ ضلع کا ایک قدیم ترین اخبار ہے۔ گزشتہ 49برسوں سے یہ اخبار اپنے قارئین کا ایک مخصوص حلقہ رکھتا ہے۔ سب سے پہلے 26جنوری 1970 میں‘انکولہ تعلقہ کے بھاوی کیری کے رہنے والے صحافی بی ہونپّا نے اسے ’نوڈی جینو ماہنامہ کی شکل میں شروع کیا تھا۔ پھر یہ کچھ برسوں تک پندرہ روزہ اخبار کی صورت میں شائع ہوتا رہا۔ گزشتہ 33برسوں سے یہ ہفتہ وار کے طور پرباقاعدگی سے شائع ہورہا ہے۔اس اخبارکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کرناٹکا مادھیما اکیڈیمی کی طرف سے ایوارڈ بھی تفویض کیا گیا ہے۔

اب جبکہ یہ اخبار اپنے 50ویں سال میں قدم رکھ رہا ہے تو بی ہونپّا نے اس اخبار کی مزید ترقی اور قارئین کے وسیع حلقے تک اسے پہنچانے کی نیت سے اخبار کو روزنامے میں بدلنے کے ساتھ ہی اس کی ادارت کی ذمہ داری ایک خاتون مدیر محترمہ لاونیا اے کے ہاتھوں میں سونپی ہے۔

 ’نوڈی جینو‘کنڑا روزنامے کی رسم اجراء کے موقع پر ہلیال حلقے کے سابق رکن اسمبلی سنیل ہیگڈے، ایڈوکیٹ ناگراج نائک، بی جے پی کے ضلع ترجمان راجیش نائک، بی جے پی کاروار تعلقہ صدر منوج بھٹ، راجیندرا نائک، نینا نیلاور کے علاوہ دیگر معززین شہر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...