کاروار: پولیس میں شکایت کے باوجود بینک سے رقم اڑانے والے کاموبائل اب بھی کام کررہا ہے۔ سائبرپولیس دھوکے باز ی روکنے میں ناکام

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2020, 1:13 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،29؍اپریل(ایس او نیوز)آج سے ٹھیک 11مہینے قبل منڈگوڈ تعلقہ میں ملگی کے رہنے والے مکندن پلّئی نے ضلع شمالی کینرا پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی کہ   ان کےموبائل نمبر سے فون کرکے اوٹی پی کے ذریعے اس کے کھاتے سے 40ہزار روپے اڑالیے گئے ہیں۔

 لیکن اب پتہ چلا ہے کہ یہ فون نمبر ابھی بھی کام کررہا ہے اور یہ دھوکے بازاپنی کارستانی جاری رکھے ہوئے ہے۔بنگلورو کے رہنے والے کے پی اکشرا نامی شخص نے بنگلورو سٹی پولیس کمشنر اور سی آئی ڈی سائبر کرائم یونٹ کے پاس شکایت درج کی ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے رقم اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔اکشرا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اتوارکے دن  اُنہیں ایک نمبر سے کال آئی اور کچھ لمحے پہلے جو اوٹی پی میرے فون پر آیا ہے اس کی تفصیل پوچھی گئی۔ میں نے فوری طور پر اس نمبر کو بلاک کردیا۔پھر میں نے اس شخص کے خلاف کیس درج کرنے کے لئے اس نمبر کی تفصیل جاننے کے لئے گوگل کیاتو مجھے پتہ چلا کہ30/05/2019کو شمالی کینرا پولیس کے ویب سائٹ پر جو رپورٹ شائع کی گئی ہے اس میں یہی نمبر دیا گیا ہے۔اور دھوکہ دہی کی تاریخ 19/102018لکھی ہوئی ہے، یعنی تقریباًڈیڑھ سال پرانی بات ہے۔“

 اس کے علاوہ مکندن کا کہنا ہے کہ 23مارچ 2019کو دہلی کے اجیت نامی شخص نے اسی نمبر سے فراڈ کیے جانے کی شکایت درج کروائی ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ شکایت داخل کیے جانے کے دو ڈھائی سال بعد بھی ضلع شمالی کینرا کی پولیس یا دہلی پولیس دھوکے باز تک پہنچنے یا اس کا نمبر بلاک کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے اور دھوکے باز اپنی سرگرمی پورے اطمینا ن کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔مکندن پلّئی نے پولیس تھانے میں  موصول ہونے والے نمبر کو بھی اپنی شکایت میں درج کرائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔