کاروار: سال بہ سال دھان کی فصل میں کمی :18992ہیکٹر علاقے پر دھان کے بجائے دوسری کاشت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th December 2021, 11:03 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:27؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑاضلع میں دھان کی فصل سال بہ سال کمی ہورہی ہے۔ سال 2015سے 2021کی مدت کے دوران میں دھان کی فصل والے علاقے میں  18992ہیکٹر زمین پرفصل نہیں اگائی گئی ہے۔کسان  ایک طرف سپاری ، سونٹھ جیسی تجارتی فصلوں اور دوسری طرف مکئی کی فصل راغب ہونے سے دھان کی فصل میں کمی ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

دھان والی زمین پر سپاری نے قبضہ جمایا ہے۔ اترکنڑا ضلع میں سال 2016-2017میں سپاری باغات کا رقبہ 18527ہیکٹرتھا تو سال 2020-2021میں 31274ہیکٹرہوگیاہے۔ پانچ سال کی مدت میں 12747ہیکٹر زمین پر سپاری باغات کا قبضہ ہواہے۔ سپاری کے لئے زیادہ تر دھان کی زمین لیا جانا قابل ِ غور ہے۔

ہوناور کے ایک کسان ونئے نائک کا کہنا ہے کہ تین وقت کےکھانےکےلئے دھان کی کاشت بہت ضروری ہے۔ لیکن دھان کے لئے ہر سال جو مشکلات درپیش ہیں وہ عملی میدان سے تعلق رکھنے والے ہی جانتے ہیں۔ وقت پر بارش نہیں ہوتی، اگر بارش ہوئی تو زیادہ ہوتی ہے، اچانک بارش برس پڑتی ہے،کٹھن محنت سے تیار ہوئی فصل برباد ہوجاتی ہے، امسال اس طرح کے حالات سے زیادہ فصل بربادہوئی ہے۔ اس کے علاوہ جنگلات سےمتصل کھیتوں میں جنگلی ہاتھیوں ، بھینسوں جیسےجنگلی جانوروں کے دھاوے سے دھان کی فصل کو نقصان پہنچتا رہتا ہے۔ انہی وجوہات کی بنا پر مجبوری میں دھان سے واپس ہونا پڑاہے۔ اسی طرح کے کئی اور کسانوں نے خیالات کا اظہارکیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سپاری کے پودے لگاتے ہیں تو تین برس تک زیادہ دیکھ ریکھ کی ضرورت نہیں پڑتی ، جب فصل آنا شروع ہوتی ہے تو اس وقت نگرانی ضروری ہوتی ہے لیکن دھان کی جیسی نہیں۔ بارش، دوائی کا چھڑکاؤ وغیرہ ہونےکے بعد سپاری کی کاشت کرسکتےہیں، سپاری سکھا دیتےہیں توہوجاتاہے۔ پچھلے ایک سال سےسپاری کےلئے اچھی قیمت بھی مل رہی ہے، اس لئے دکان سےچاول خرید لائیں کوئی پرواہ نہیں ، کھیتی میں سرمایہ جھونک کر نقصان اٹھانے کے لئے کوئی تیار  نہیں ہے۔

کسان مکئی کی طرف :ہلیال ، منڈگوڈ، یلاپور تعلقہ جات میں حالیہ برسوں میں چند مقامات پر مکئی کی فصل کے رقبےمیں اضافہ ہوا ہے اور کچھ مقامات پر سونٹھ کی زیادہ کاشت ہورہی ہے۔ ان فصلوں کے لئے دھان کی طرح زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہے، تجارتی نقطہ نظر سے یہ فصلیں زیادہ بوجھ بھی نہیں ہونےکا خیال ہلیال کے کسان شرنپا نے کہی۔

دوتعلقہ جات میں اضافہ :پورے ضلع میں سال 2015میں دھان کی فصل میں کمی ہوئی ہے تو صرف جوئیڈا  اور سداپور تعلقہ جات میں کچھ حد تک اضافہ ہواہے۔ جوئیڈا میں 285ہیکٹراور سداپور تعلقہ میں 15ہیکٹر کا اضافہ ہوا۔

ہلیال تعلقہ میں دھان کی فصل میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ یہاں 6500ہیکٹر سے زائد علاقہ، منڈگوڈ میں 4900ہیکٹر سے زائد دھان کی کاشت میں کمی ہوئی ہے۔ بقیہ کمٹہ تعلقہ میں 1600ہیکٹر ، ہوناور تعلقہ میں 1480،یلاپور تعلقہ میں 1300، بھٹکل تعلقہ میں 1200، کاروار تعلقہ میں 1000، انکولہ تعلقہ میں 920اور سرسی تعلقہ میں سب سے کم 67ہیکٹر دھان کی فصل کے علاقے میں کمی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...