کاروار: 4 مارچ سے شروع ہورہے ہیں پی یوسی دوم کے امتحانات ؛ دور دراز کے طلبا کو ہال ٹکٹ دکھا کر بس پر سفرکرنے کی سہولت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2020, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:20؍فروری(ایس اؤ نیوز) 4 مارچ سے شروع ہونے والی پی یوسی سال دوم کے سالانہ امتحانات میں امسال طلبا کو سہولت مہیا کرتے ہوئے 40صفحات کا جوابی پرچہ دیا جائے گا۔ اس سے تینوں شعبوں   آرٹس، سائنس اور کامرس کے طلبا کے لئے سہولت ہوگی۔اس بات کی جانکاری  ضلع پی یو تعلیمات عامہ کے ڈائرکٹر ایس این ہیگڈے نے  دی۔ وہ یہاں محکمہ نشر و اشاعت اوررابطہ عامہ کی طرف سےمنعقدہ ڈائرکٹ فون اِن اور گفتگو پروگرام میں اخبارنویسوں سے بات کر رہے  تھے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے سالانہ امتحانات میں طلبا کومعیاری کاغذ والے 40صفحات والے جوابی پرچوں کے ہر صفحے پر 4-5سطر زائد ہونگے۔ انہوں نے دیہی علاقوں سے سفر کرنے والے طلبا کو راحت دیتے ہوئے کہاکہ امتحانات کے دوران بس پاس کی مدت ختم ہونے یا روٹ تبدیلی کولے کر طلبا پریشان نہ ہوں۔ ریاستی وزیر تعلیم نے باقاعدہ حکم دیا ہے کہ طلبا اپنا ہال ٹکٹ کنڈکٹر کو بتاکر سفر کرسکتے ہیں، طلبا اس سہولت سےاستفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا وقت سے پہلے امتحانی مراکز  پہنچیں اور ہال ٹکٹ کی زیرا کس کاپی اپنے پاس رکھیں تاکہ کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

ڈی ڈی پی یو نے بتایا کہ ضلع اُترکنڑا میں 30/امتحانی مراکز ہیں۔ ہر ایک مرکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے  ہیں، جس کے ہوتے  کسی بھی طرح کی  نقل نویسی کا موقع نہیں ہو گااور ہر امتحانی کمرےکی دیوار پر  وقت بتانے کےلئے  گھڑی اور پینے کے پانی کا انتظام رہے گا۔ سرسی ماری کامبا سرکاری پی  یو کالج پرنسپال بال چندر بھٹ نے بتایا کہ سرسی میں ماری کامبا کا جاترا اور امتحانات بیک وقت شروع ہورہےہیں، والدین اور سرپرستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو وقت پر امتحانی مراکز پہنچانےکی طرف خاص توجہ دیں۔ کمٹہ سرکاری پی یو کالج پرنسپال ستیش نائک نے بتایا کہ امتحانات کے دور میں طلبا اپنی صحت کی طرف خاص توجہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...