اترکنڑا ضلع کے ’کدمبوتسوا-2020‘کی مناسبت سے سیاحتی مقامات پرسیاحو ں کو راغب کرنے مختلف مقابلہ جات : 8فروری کو میاراتھان کا انعقاد ؛ڈی سی ہریش کمار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th January 2020, 6:29 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:28؍جنوری(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر عدالت کے صحن میں منعقدہ ضلع سیاحتی مقامات ترقی اور تحفظ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے ہدایات  جاری کیں  کدمبوتسوا2020کی مناسبت سے 8فروری کو منظم میاراتھان کا اہتمام کریں۔

ڈی سی نے بتایا کہ ضلع کے مختلف سیاحتی مقامات پر بیرونی ممالک کے سیاحوں کو راغب کرنے کےلئے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ فروری کے پہلے ہفتہ میں کدمبوتسوا کا انعقاد ہوگا۔ اس سنہرے موقع پر 8فروری کو بڑے منظم طریقے سے میاراتھان کا اہتمام کرتےہوئے زیادہ سیاحوں کو ضلع اور بنواسی کی طرف راغب کرسکتے ہیں۔ اسی طرح گوکرن بیچ پر پتنگ بازی اتسوا،بھٹکل کے مرڈیشور میں اسکوبا ڈایونگ اور کاروار کے کالی ندی گارڈن میں کئے یاکنگ مقابلہ، فاریسٹ محکمہ کے اشتراک سے ہارن بل فیسٹول بھی اہتمام کے ساتھ منعقد کرنے افسران کو ہدایات دیں۔ متعلقہ پروگراموں کے نظام الاوقات فوری طور پر تیار کرکے بغیر کسی کمی ، خطا کے منعقد کرتےہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن، اپر ڈی سی ناگراج سنگریراور محکمہ سیاحت کے کارگزار افسر ایس پرشوتم سمیت کئی افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔