کاروار شہری پولس تھانہ پی ایس آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد کا ریاستی ڈی آئی جی پروین سود سے تحریری شکایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd August 2021, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3؍اگست (ایس اؤ نیوز) کاروار شہری پولس تھانہ پی ایس آئی سنتوش کمارکی طرف سے کاروار بلاک کانگریس صدر کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتےہوئے پی ایس آئی  کو معطل کرکے مناسب جانچ کرنے کا ریاست کے ڈی جی پی سے  کانگریس کے ایم ایل سی ہری پرساد بی کے نے مطالبہ کیا ہے۔

پروین سود کو دئیے گئے  میمورنڈم میں بی کے ہری پرساد نے لکھا ہے کہ 6جولائی 2021کاروار کے ایک بی جے  پی کارکن نے کانگریس بلاک صدر اجئے سگلی پر سوشیل میڈیا پر بی جے پی کے رکن اسمبلی کی ہتک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کی تھی۔ کاروار کے شہری تھانہ پی ایس آئی سنتوش کمار نے شفافیت کے ساتھ جانچ کرنےکے بجائے کسی کے دباؤ میں کام کرتے ہوئے اجئے سگلی کو صبح 30-9بجے پولس تھانہ بلا بھیجا پھررات 10بجے تک بٹھائے رکھا  اور جب سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل تھانہ پہنچ کر معاملہ کے متعلق پوچھا تو اجئے سگلی کو ان کے ساتھ گھر بھیج دیا۔سنتوش کمار نے  اسی دن کوئی کیس درج نہیں کیا ۔ لیکن  اس کے بعد  اجئے سگلی کا موبائیل فون ضبط کرکے ان کے خلاف کاروار شہری پولس تھانہ میں کیس درج کیا ہے۔

14جولائی کو پی ایس آئی سنتوش کمار نے بلاک کانگریس صدر اجئے سگلی کوپھر  پولس تھانہ بلایا اور  وہاں پہنچنے کے بعد کپڑے نکال کر ان پر حملہ کیا  اور  دھمکی دی کہ آئندہ اگر  بی جے پی کے خلاف کسی طرح کا کوئی کمنٹ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا تو اسی سوشیل میڈیا پر ان کی بیوی کو فاحشہ بنا کر وائرل کرتےہوئے کیس دائر کیا جائے گا   

تحریری شکایت میں لکھا گیا ہے کہ جس پوسٹ پر  رکن اسمبلی کانام تک استعمال نہیں کیا گیا ہے اس پوسٹ پر پی ایس آئی اجئے سگلی کو تھانہ بلا  کر اُن سے  سفید کاغذ پر معافی نامہ لکھوایا  گیا ہے اور دوسرے ایک سفید کاغذ پر اجئے سگلی کی دستخط لی گئی ہے۔ ہری پرساد نے میمورنڈم میں ڈی آئی جی پروین سود سے پوچھا ہے کہ کیا ملک میں شخصی آزادی کو نیلام کیاجارہاہے ؟ عوامی جدوجہد کو دھمکیوں کے ذریعے ختم کرنےکی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس سوشیل میڈیا شعبہ کی طرف سے اترکنڑا ضلع ایس پی کو اس سلسلےمیں شکایت کرنےکے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ اس طرح نفرت کی بنیاد پر حملہ کرنا قابل مذمت ہے۔ آئندہ دنوں میں اجئے سگلی اور ان کے خاندان والوں کو جانی یا مالی نقصان ہوتاہے تو اس کا راست ذمہ دار پی ایس آئی سنتوش کمار ہوگا۔ ایسے افسرکو معطل کرکے اس کے  خلاف مناسب جانچ کرنے کا مطالبہ شکایت نامہ  میں کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔