اترکنڑا ضلع ودھان پریشد انتخابات: کانگریس سے بھیمنانائک اور بی جے پی سے گنپتی الویکر نے داخل کی پرچہ نامزدگی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th November 2021, 9:09 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:23؍نومبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں مقامی عوامی اداروں کے نمائندوں سے ہونے والے ودھان پریشد انتخابات کےلئے بروز منگل 23نومبر 2021 کو کانگریس کے بھیمنا نائک اور بی جے پی کے گنپتی الویکر نے بطور پارٹی امیدوار اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی ۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے اترکنڑا ضلع کانگریس صدر بھیمنا نائک  نے پارٹی لیڈران مدھو بنگارپا، ستیش سئیل ، شاردا شٹی اور منکال وئیدیا کے ساتھ ڈی سی دفتر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ڈی سی دفتر پہنچنے سے پہلے مترا سماج سے پیدل یاترا نکالی گئی تھی جس میں ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیش پانڈے اور ودھان پریشد کے ممبر ایس ایل گھوٹنیکر سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔

اسی طرح بی جے پی کی طرف سے ماہی گیر لیڈر گنپتی الویکر نے کاروار انکولہ کی رکن اسمبلی روپالی نائک، کاروار میونسپالٹی صدر ڈاکٹر نتین پکلے ، نائب صدر پرکاش نائک، ضلعی صدر وینکٹیش نایک، نائب صدر گووند نائک کے ساتھ ڈی سی دفتر  پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہ کاروار کے گنپتی مندر میں خصوصی پوجا کرنے کے بعد پیدل یاترا کے ذریعے ڈی سی دفترپہنچے تھے۔ گنپتی الویکر گذشتہ مرتبہ بھی ودھان پریشد کا الیکشن لڑا تھا لیکن ایس ایل گھوٹنیکر کے خلاف شکست کھا گئے تھے۔ وہ دوسری مرتبہ ودھان پریشد انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔