کاروار: تعلقہ پنچایت کی تازہ حلقہ بندی کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات سے پیدا ہوئی الجھن ۔ ڈانڈیلی کی 10 ہزار آبادی کے لئے 11 سیٹیں ۔ بھٹکل کی 1 لاکھ آبادی کے لئے 9 سیٹیں !

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2021, 9:28 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

کاروار،23؍ مارچ (ایس او نیوز) ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات قریب آنے پر ریاستی الیکشن کمیشن نے دیہی آبادی کی بنیاد پر ازسرنو حلقہ بندی اور نشستوں کی تقسیم کے لئے جو رہنما اصول جاری کیے ہیں، اس سے ضلع شمالی کینرا میں الجھنیں اور پیچیدگیاں سامنے آئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 20 فروری کو ضلع ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی تھی کہ تعلقہ پنچایتوں کی تازہ حلقہ بندی اور نشستوں کا تعین کرکے نقشہ اور تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھیج دی جائے۔ انہی رہنما اصولوں کے مطابق شمالی کینرا کی تازہ حد بندی کرتے ہوئے ڈی سی نے الیکشن کمیشن کو تفصیلات بھیجی ہے۔ ضلع کے 11 تعلقہ جات میں موجود 130 حلقہ جات میں سے تازہ حلقہ بندی کے نتیجے میں 2 حلقے کم کردئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے اب یہ تعداد 128 ہوگئی ہے۔ جبکہ ضلع پنچایت کی سابقہ 36 نشستوں کو بڑھا کراب 40 کردیا گیا ہے۔

اگر تعلقہ پنچایت کے لئے تعلقہ وار نشستوں کی تعداد کا جائزہ لیا جائے تو بھٹکل اور ڈانڈیلی تعلقہ میں بڑی عجیب و غریب صورت حال دکھائی دے رہی ہے۔ کیونکہ نئی اسکیم کے مطابق نو تشکیل شدہ ڈانڈیلی تعلقہ کو جس کی دیہی آبادی 10 ہزار ہے، جملہ 11 سییٹیں دی گئی ہیں ۔ جبکہ 1 لاکھ دیہی آبادی والے بھٹکل تعلقہ کو پہلے سے موجود 12 سیٹوں میں سے 3 نشستیں کم کرکے اب صرف 9 سیٹوں تک محدود کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق دیہی آبادی کے تعین کے لئے 2011 کی مردم شماری کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ جس کی رُو سے ڈآنڈیلی تعلقہ کی جملہ آبادی 66,273 اور اس کی دیہی آبادی 10,648 ہے۔ جبکہ بھٹکل تعلقہ کی جملہ آبادی 1,61,264 اور اس میں دیہی آبادی 1,11,864 ہے۔ اور تعجب ہے کہ یہاں پر دو نشستیں کم کردی گئی ہیں۔

اسی طرح ہوناور تعلقہ کی کُل آبادی 1,66,264 ہے جس میں دیہی آبادی 1,47,155 ہے ۔ یہاں بھی پہلے سے موجود 15 نشستوں میں سے پانچ نشستیں کم کرکے نئی تعداد 10 سیٹوں پر محدود کردی گئی ہے۔ اس حلقہ میں منکی گرام پنچایت کو پٹن پنچایت کا درجہ دئے جانے باوجود اس علاقے سے صرف 2 تعلقہ پنچایت سیٹیں باقی رکھی گئی ہیں۔

اگر یلاپور تعلقہ پنچایت حلقہ کی بات کریں تو وہاں پر کُل دیہی آبادی 58210 ہے مگر یہاں پر پہلے سے موجود 11 تعلقہ پنچایت نشستوں کو یونہی بحال رکھا گیا ہے۔ ادھر کمٹہ تعلقہ کی جملہ دیہی آبادی 1,17,561 ہے، مگر تازہ حلقہ بندی کے تحت پہلے سے موجود 13 سیٹوں میں سے 2 سیٹیں کم کرکے 11 نشستوں پر محدود کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرسی تعلقہ کی جملہ دیہی آبادی 1,24,026 اور یہاں پر پہلے 13 سیٹیں موجود تھیں ، لیکن نئی ترتیب میں 3 نشستیں کم کرکے یہاں 10 سیٹیں مقرر کی گئی ہیں۔ لیکن انکولہ تعلقہ میں دیہی آبادی 75,388 اور جوئیڈا تعلقہ کی تعلقہ کی دیہی آبادی 52,021 ہونے کے باوجود ان دونوں مقامات کے لئے 11 نشستیں مقرر کی گئی ہیں ۔

اس طرح کی الجھن اور پیچیدگیوں کے پیش نظر اگر اسی نئی حلقہ بندی اور نشستوں کی تقسیم پر اگر کہیں سے سوال اٹھایا جاتا ہے اور یہ معاملہ اگر عدالت کی دہلیز تک پہنچتا ہے تو تعلقہ پنچایت الیکشن ملتوی یا موخر ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

دوسری طرف وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج کے ایس ایشورپا نے اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی وجہ سے ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات موخر نہیں کیے جائیں گے۔ ایسی کوئی بھی تجویز حکومت کے پیش نظر نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

اترکنڑا میں جاری رہے گی منکال وئیدیا کی مٹھوں کی سیاست؛ ایک اور مندر کی تعمیر کے لئے قوت دیں گے وزیر۔۔۔(کراولی منجاؤ کی خصوصی رپورٹ)

ریاست کے مختلف علاقوں میں مٹھوں کی سیاست بڑے زورو شور سے ہوتی رہی ہے لیکن اترکنڑا ضلع اوراس کے ساحلی علاقے مٹھوں والی سیاست سے دورہی تھے لیکن اب محسوس ہورہاہے کہ مٹھ کی سیاست ضلع کے ساحلی علاقوں پر رفتار پکڑرہی ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہےکہ مٹھوں کے رابطہ سے سیاست میں کامیابی کے ...